اتوار, مئی 18, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوگا:ممتا بنرجی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 9, 2022
in دیار وطن
0
بنگال میں آگ لگانے والوں کو بخشانہیں جائے گا:ممتا
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلکتہ (یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کابی جے پی استعمال کررہی ہے اس کے ساتھ ہی انہو ں نے کہا کہ بنگال میں کسی بھی صورت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جائے گی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ریاست کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور علاحدگی پسندی کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ممتا بنرجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کبھی بھی ریاست کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گی۔ممتا بنرجی نے کہاکہ جب بھی الیکشن قریب آتا ہے، بی جے پی سی اے اے اور این آر سی کو نافذ کرنے کی بات کرنے لگتی ہے۔چوں کہ اس سال کے اواخر میں گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور ڈیڑھ سال بعد لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں اس لئے ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے۔
کرشنا نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی فیصلہ کرے گی کہ کون شہری ہے اور کون نہیں؟ متوا سماج کے تمام افراد اس اس ملک کے شہری ہیں۔بنگلہ دیش سے آنے والی کمیونیٹی شمالی 24پرگنہ اور ندیا ضلع میں پھیلے ہوئے ہیں
انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست کے شمالی حصوں میں راج بنشیوں اور گورکھوں کو بھڑکاکر کر مغربی بنگال میں علاحدگی پسندی کو ہوا دے رہی ہے۔ ہم کبھی بھی مغربی بنگال کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔’
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔ بنرجی نے کہا کہ 2019 میں ملک کی سیاسی صورتحال مختلف تھی اور اب تبدیل ہوچکی ہے۔ 2019میں بی جے پی بہار، جھارکھنڈ اور دیگر کئی ریاستوں میں برسراقتدار تھی، لیکن اب، اس کی سیاسی موجودگی پورے ملک میں کم ہوگئی ہے۔ اب وہ کئی ریاستوں میں اقتدار میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا، ‘بی جے پی پہلے ہی کئی ریاستوں میں سنترپتی کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کر رہی ہے اور اپوزیشن لیڈروں کو بدنام کر کے گرفتار کر رہی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں متواسماج کو تمام حقوق حاصل ہیں، انہیں جائداد کا حق، لکشمی بھنڈار کی اسکیم کے فوائد انہیں مل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہ صرف جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ متواج سماج شہری نہیں ہیں۔سی اے اے کے ذریعہ انہیں شہریت دی جائے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا، راج بنشی، دیگر رفیوجی اور ہم سب شہری ہیں۔ اگر آپ شہری نہیں ہیں تو میں بھی نہیں ہوں۔ مودی آپ کے ووٹ سے وزیر اعظم بنے۔اگر آپ کو ووٹ کا حق نہیں ہے تو وہ کیسے جیتے؟۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں متوا سماج سے کہہ رہی ہو ں کہ ہم آپ کی شہریت نہیں چھیننے دیں گے۔ میں اپنی جان دے دوں گی۔ آپ شہری ہیں۔ میں تمہیں کسی جگہ سے بے دخل نہیں ہونے دوں گی۔ میں گھر کو تباہ نہیں ہونے دوں گی۔ یہ ہمارا وعدہ ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے ایمس کو زمین دی ہے۔ کالج، یونیورسٹی، ململ تیرتھ ہم نے کیا ہے۔ بی جے پی صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہیں،سی پی آئی ایم اور کانگریس کے ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں تمام لوگوں اور تمام مذاہب کا احترام کرتی ہوں۔

Tags: شہریت ترمیمی ایکٹشہریت قانونممتانفاذ
ShareTweetSend
Previous Post

کرناٹک : ملالی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست خارج

Next Post

سنجے راوت کی ضمانت منظور

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کی ضمانت منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In