نئی دہلی (یو این آئی) دبئی میں رہنے والی خاتون کو کوچی میں اپنی والدہ کی آخری رسومات کے لیے آرہی ایک خاتون کی پرواز میں جب ایک دن کی تاخیر ہوگئی تو ایک ٹویٹ پر شہری ہوابازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا مدد کے لئے آگے آئے جس کی وجہ سے خاتون وقت پر اپنے گھر پہنچ گئیں۔
واقعہ یہ ہے کہ کیرالہ کی اس خاتون نے 11 دسمبر کو دبئی سے کوچی کے لیے اسپائس جیٹ کی فلائٹ بک کرائی تھی تاکہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے وقت پر پہنچ سکے۔ ان کی والدہ کی آخری رسوم پیر کو دوپہر 2 بجے ادا کی جانی تھی۔ اچانک انہیں معلوم ہوا کہ اتوار کی رات 12.10 بجے کی پرواز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوجائے گی اور یہ پرواز پیر کو جائے گی۔
اس معلومات سے حیران و پریشان خاتون نے ٹوئٹر پر اپنے ایک دوست کے ذریعے جیوترادتیہ سندھیا کو ٹیگ کرکے اپنی پریشانی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دو سالہ بچے کے ساتھ دبئی ایئرپورٹ پر پھنسی ہوئی ہیں اور انہیں ایئرلائن سے کوئی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ ایک تو، وہ پہلے ہی تکلیف میں ہیں اور ایسی مصیبت میں، ہوائی اڈے پر اس حالت میں رہنا اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے۔ وہ سمجھ نہیں پا رہی ہوں کہ وقت پر اپنے گھر پہنچ سکوں گی یا نہیں۔ براہ مہربانی مدد کریں۔
اس ٹویٹ کے کچھ ہی دیر میں وزیرموصوف حرکت میں آگئے اور انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے محض 30 منٹ کے اندر متبادل انتظامات کیا۔ تھوڑی دیر بعد انہوں نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ جان کر بہت افسوس ہوا اور وہ جلد از جلد اس معاملے کو دیکھیں گے۔