بنگلورو (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے پیر کو کہا کہ رائچور ضلع کی ایک پانچ سالہ لڑکی میں زکا وائرس سے متاثر ہونے کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے تاہم کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ریاستی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ وزیرموصوف نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ’’کرناٹک میں یہ پہلا تصدیق شدہ معاملہ ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ڈینگو اور چکن گنیا کے لیے لڑکی کا ٹیسٹ کیا گیا۔ عام طور پر ایسے 10 فیصد نمونے جانچ کے لیے پونے بھیجے جاتے ہیں، جن میں سے یہ مثبت نکلتے ہیں۔ اس وائرس کی شناخت پہلی بار یوگنڈا میں 1947 میں ہوئی تھی۔