منگل, جولائی 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ملک کی فرقہ وارانہ صورتحال پر”انڈین مسلمس فار پروگریس انڈریفارمس” کی تشویش

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 3, 2023
in خاص خبریں
0
ملک کی فرقہ وارانہ صورتحال پر”انڈین مسلمس فار پروگریس انڈریفارمس” کی تشویش
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: انڈین مسلمس فار پروگریس انڈریفارمس (امپار ) نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک میں بگڑتی ہوئی فرقہ وارانہ صورتحال کے بارے میں خط لکھ کر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی خط میں وزیراعظم سے امپار کے 10 رکنی وفد کی ملاقات اور کمیونٹی کے خدشات سے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔ امپار نے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت اور ملک کیلئے ان کی فکر مندی اور اہم عالمی مسائل پر مستحکم انداز میں ہندوستانی موقف کے ذریعہ دنیا میں بھارت کو ملنے والی عزت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی ہے ۔خط میں کہاگیا ہے کہ 140 کروڑ کی آبادی والا ملک تیزی سے دنیا میں اس مقام کی طرف بڑھ رہا ہے جس کا وہ حقدار ہے۔ ہندوستانی نژاد لوگ بھی سائنس، ٹکنالوجی، مالیات اور کاروبار کے میدان میں اپنی شراکت کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنی بہترین شناخت بنا رہے ہیں۔
امپار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کو دنیا میں ملنے والی عزت کے نتیجے میں ہندوستان اور ہندوستانیوں کے بارے میں لوگوں کا تاثر کافی تیزی سے بدلا ہے اور آج دنیا میں بھارت کے لوگوں کی دوسرے ممالک کے مقابلے کافی عزت ہے جس کی وجہ سے دنیا ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے ۔خط میں امپار کے صدر ڈاکٹر ایم جے خان نے کہاکہ ہمارے ادارے ، صنعت اور یہاں تک کہ اسٹارٹ اپس کو بہترین پالیسوں کے سبب کام کرنے کیلئے ساز گار ماحول ملا ہے،جس کی وجہ سے ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اور ایسا پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ امپار کے خط میں کہاگیا ہے کہ ’ وزیر اعظم کے کل کے ہندوستان ‘کے ویژن کے تحت، ترقی اور حکمرانی اور عالمی تعاون کے ایجنڈے کے ذریعہ نئے اعتماد کی فضا ہموار ہوئی ہے اور ہر کوئی ڈیلیور کرنے کے لیے تیار نظر آرہا ہے ۔خط میں آگے کہاگیا ہے کہ بھارت جیسے عظیم اور سماجی تنوع والے ملک میں چنوتیاں بنی رہیں گی ، لیکن امپار نے وزیراعظم کی توجہ ملک کی متعدد ریاستوں میں حالیہ واقعات کی طرف دلانے کی کوشش کی ہے ، کیونکہ جس طرح فرقہ وارانہ صورتحال خراب ہوئی ہے وہ بہر حال ایک خوشحال ملک کیلئے اچھی چیز نہیں ہے اور یہ انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ڈاکٹر ایم جے خان نے آگاہ کیا ہے کہ مذہبی جلوسوں کے دوران اسلحوں کی برہنہ نمائش کے ساتھ انتہائی اشتعال انگیز نعرے، اور بعض جگہوں پر جھڑپیں، اور ایک کمیونٹی کے کئی جگہوں پر سرکاروں کی جانبدارانہ کارروائیاں، ممکنہ طور پر انتہائی بدترین صورتحال پیدا کررہی ہی۔ ڈاکٹر ایم جے خان، صدر،امپار نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے دنیا بھر میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہو رہی ہےاور وزیراعظم کی کاوشوں کو جھٹکا لگنا یقینی ہے ۔امپار نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے اس دور میں غلط تاثر جارہا ہے جو ہمارے ملک کیلئے اچھی چیز نہیں ہے ۔یہ ہمارے اسٹریٹجک مفادات کو متاثر کر سکتا ہے اور سرمایہ کاری کے ماحول اور عالمی تعاون کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ کون عناصر ہیں، جو قوم کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں اور ترقی کے ایجنڈے میں خلل ڈال کر وزیراعظم کی کاوشوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔امپار کی طرف سے کہاگیا ہے کہ ترقی کیلئے معاشرے میں امن اور انصاف ضروری شرط ہے۔ ڈاکٹر خان نے مذہبی متعصب اور جنونی شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امپار معاشرے میں امن اور خوشحالی کے لیے افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

Tags: انڈین مسلمس فار پروگریس انڈریفارمسفرقہ وارانہ صورتحالمودی
ShareTweetSend
Previous Post

امسال حج سے متعلق سرگرمیاں کیش لیس ہوں گی: اسمرتی ایرانی

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایمب۔انل ترنگونایت کا خصوصی توسیعی خطبہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایمب۔انل ترنگونایت کا خصوصی توسیعی خطبہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایمب۔انل ترنگونایت کا خصوصی توسیعی خطبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In