ممبئی:- نہایت ہی خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ انجمن اسلام بدر الدین طیب ہائی اسکول کی قابل، محنتی اور فعال معلمہ "سید خوش ناز محمد علی” کو ” ایجوکنیکٹ ان جیسے معتبر ادارے نے "بیسٹ ٹیچر” کے ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے- واضح ہو کہ یہ ادارہ قومی سطح پر اساتذہ کو فعال اور متحرک بنانے میں بیش قیمت خدمات انجام دیتا ہے اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔یہ کہنا ہے رضوان ربانی، ربانی خطاطی مرکز، ربانی کلاسیس، ادارہ فیضان ربانی، ربانی فاونڈیشن، ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ، عنایہ ایڈورٹائزرکا جنہوں نے ہ انجمن اسلام بدر الدین طیب ہائی اسکول کی قابل، محنتی اور فعال معلمہ "سید خوش ناز محمد علی” کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر انہین مبارکباد دی ہے۔ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس برس اس ادارے نے پورے ہندوستان سے اساتذہ اکرام کا انتخاب کیا اور واقعی جو حق دار تھے انھیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اسے ہماری خوش قسمتی اور خوش بختی ہی کہیں گے کہ طلباء و طالبات، اساتذہ اکرام و انتظامیہ کیساتھ ساتھ ہر کسی کے دل میں گھر کرجانے والی منفرد شخصیت کی مالک اور اپنے مضمون کے علاوہ بھی ہر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی انتہائی فعال معلمہ "سید خوش ناز” نے پورے مہاراشٹر میں "دوسرا مقام” حاصل کیا ہے۔
سید خوش ناز کا شمار انجمن اسلام کی ان فعال معلمات میں ہوتا ہے جو نہ صرف تدریس، تدریب و تقریب بلکہ، نظامت اور دیگر پروگرام کی ترتیب و تہذیب کے فرائض بھی بحسن و خوبی انجام دیتی ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس عظیم الشان کامیابی پر ادارہ انجمن اسلام کے صدر و اراکین اور ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف، خصوصأ انجمن اسلام بدرالدین طیب جی کے پرنسپال و اسٹاف ممبران، معلمہ سید خوش ناز اور ان کے اہلِ خانہ، دوست و احباب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور الله پاک سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے- اور دن دونی رات چوگنی ترقی کی منازل پر استحکام عطاء فرمائے-