نئی دہلی(یو این آئی) کانگریس نے ووٹنگ کے سات مرحلوں کی تکمیل کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کو ایک نفسیاتی کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب منظم ہے اور انڈیا اتحاد 295 سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے۔کانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے ایگزٹ پولز کے نتائج کے بعد کہا کہ انڈیا اتحاد کی جیت یقینی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی 4 جون کو اقتدار سے باہر ہو رہے ہیں۔مسٹر مودی کا نام لئے بغیر کانگریس کے لیڈر نے کہا، "جو شخص 4 جون کو باہر ہونے والا ہے، اس نے ان ایگزٹ پولز کو منظم کرایا ہے۔ انڈیا اتحاد کو یقینی طور پر کم از کم 295 سیٹیں ملیں گی – ایک واضح اور فیصلہ کن اکثریت۔”مسٹر مودی کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، "اس دوران سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم تین دن تک آرام سے رہ سکتے ہیں۔ یہ سب نفسیاتی کھیل ہے جس میں انہوں نے مہارت حاصل کر لی ہے لیکن اصل نتائج ان سے بہت مختلف ہوں گے۔ بدلے گا ہندوستان، انڈیا اتحاد جیتے گا۔”
خیال رہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے ساتویں اور آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد مختلف خبر رساں اداروں اور ایجنسیوں نے اپنے متعلقہ ایگزٹ پولز یعنی پوسٹ پول سروے پیش کیے، جن میں زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں ہے اور ان کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو بھاری اکثریت ملی۔یہ پیشین گوئی ہے کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔سروے کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 359 سے 392 سیٹیں ملنے کا امکان ہے اور کانگریس کی قیادت والے انڈیا اتحاد کو 118 سے 161 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ دیگر کو 10 سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ تاہم کسی نے یہ نہیں کہا کہ بی جے پی کو 370 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔
انڈیا نیوز-ڈی ڈائنامکس نے اپنے تخمینہ میں این ڈی اے کو 371، انڈیا اتحاد کو 125 دیا ہے اور دیگر کو 47 سیٹیں دی گئی ہیں جبکہ جن کی بات سروے میں این ڈی اے کو 362 سے 392 سیٹیں، انڈیا اتحاد کو 141 سے 161 سیٹیں اور دیگر کو 10 سے 20 سیٹیں دی گئی ہیں۔ ایگزٹ پولز نے این ڈی اے کو 365 سیٹیں، انڈیا اتحاد کو 142 اور دیگر کو 36 سیٹیں دی ہیں۔ ریپبلک بھارت میٹرکس نے این ڈی اے کو 353 سے 368 سیٹیں،انڈیا اتحاد کو 118 سے 133 سیٹیں اور دیگر کو 43 سے 48 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ریپبلک ٹی وی پی مارک اور ٹی وی 5 تلگو کے مختلف سروے میں این ڈی اے کو 359 سیٹیں ملنے کی امید ہے، انڈیا اتحاد کو 154 سیٹیں اور دیگر کو 30 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔