شولاپور، 26 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( شرد پوار) کے صدر شرد پوار نے بیجے پی پر ملک اور جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے ٓکا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت آمریت کی زد میں ہے اور حکومت کے خلاف بولنے والے جیلوں میں بند ہیں۔ گزشتہ تین سالوں سے مقامی خود مختار اداروں میں حکومتی انتخابات نہیں ہوئے اور اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آگئی تو ودھان سبھا اور لوک سبھا کے انتخابات نہیں ہوں گے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھانا ضروری ہے۔
شولاپور کے سنگولا میں شرد پوار مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار درہیشیل موہتے پاٹل کی تشہیری جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ وجے سنگھ موہتے پاٹل، بھوشن راجے ہولکر، سابق ایم ایل اے رام سالے، رامہری روپنر، اتم جانکر، شیتل دیوی موہتے پاٹل، بابو راؤ گائیکواڑ، ، ڈاکٹر بابا صاحب دیشمکھ، انیکیت دیش مکھ، سمبھاجی شندے، سورج بنسوڑے وغیرہ موجود تھے۔
اس موقع پر شرد پوار نے کہا کہ آنجہانی گنپتراؤ دیش مکھ نے سنگولا تعلقہ میں عام لوگوں کے لیے کام کیا ہے۔ تعلقہ کے لوگوں کو ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہئے، یہ پوچھنا چاہئے کہ پچھلے دس سالوں میں عوام کو کیا اچھے دن آئے، کیا ترقی ہوئی، پچھلے تین سالوں میں کوئی الیکشن نہیں ہوا۔ انتخابات نہیں ہوں گے کیونکہ اقتدار مودی کے ہاتھ میں ہوگا۔ جھارکھنڈ اور دہلی کے وزرائے اعلیٰ اچھے کام کر رہے تھے اور ان پر دباؤ ڈال کر جیل میں ڈال دیا۔ یہ ایک آمرانہ حکومت ہے۔ ہم نے کسانوں کے قرضے معاف کیے ہیں۔ باقاعدہ قرض فراہم کرنے والے کسانوں کو قرض کے سود میں رعایت دی گئی ہے۔ لیکن جمہوریت کو کبھی خطرے میں نہیں ڈالنے دیا گیا۔ لیکن وہ مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بننے کے لیے ووٹ دینے کا کہہ رہے ہیں۔ جمہوریت کو بچانے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے۔ اگر جمہوریت کو زندہ رکھنا ہے تو بی جے پی کو باہر کا راستہ دیکھانا ہوگا۔اور آنے والے انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار دھرشیل موہتے پاٹل کو جیتنا چاہئے۔
اس موقع پر امیدوار دھرشیل موہتے پاٹل نے کہا کہ پوار، موہتے پاٹل اور دیشمکھ خاندان مل کر کام کر رہے ہیں اور آج تک ان خاندانوں نے عام لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے۔ ہمیں پرواہ نہیں کہ اپوزیشن کیا کہتی ہے۔ لیکن، ہمارا توجہ شولاپور ضلع کی ترقی ہے۔
اس وقت ڈاکٹر۔ باباصاحب دیش مکھ بھوشن راجے ہولکر، بابو راؤ گائیکواڑ سورج بنسوڑے، شرد کولی، انیکیت دیش مکھ، پروفیسر پی۔ سی۔ زپکے اور دیگر نے اپنے خیالات پیش کیے اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔