پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں مذہبی خبریں

دارالعلوم نظامیہ میں 41 خوش نصیبوں کے سروں پرباندھی گئی دستار

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 13, 2023
in مذہبی خبریں
0
دارالعلوم نظامیہ میں 41 خوش نصیبوں کے سروں پرباندھی گئی دستار
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملہور؍لکھنؤ:دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور کا سالانہ جلسہ بنام عظمت مصطفی کانفرنس و جلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔اس کانفرنس کی سرپرستی جانشین سرکار مسولی حضرت علامہ مولانا سید حسان بن نور واسطی نے فرمائی۔ اس موقع پر الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور سے تشریف لائے مفتی صدر الوریٰ مصباحی نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی چمک دمک دھوکہ کے سامان کے سوا کچھ نہیں، انسان کی اصل کامیابی رضائے الٰہی اور جنت کا حصول ہے.انسان کو چاہئے کہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دے، اپنی نفسانی خواہشات و ترجیحات کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع کر دے، اپنی اَنا کو رضائے الٰہی میں فنا کر دے۔اسی سے انسان کو سرخروئی مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشی، غمی، راحت، تکلیف، نعمت ملنے،نہ ملنے، الغرض ہراچھی بری حالت یا تقدیر پر راضی رہے۔اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کبھی شکوہ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نیک لوگوں کی صحبت اِختیار کیجئے،صحبت کا بہت اثر ہوتا ہے۔ بندہ جب صبر وشکر کرنے اور رضائے الٰہی پر راضی رہنے والے لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے۔ تو وہ صابروشاکر اور راضی رہنے والا بن جاتا ہے۔
مفتی محمدحنیف برکاتی مفتی شہر کانپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس دین کے قلعہ ہیں۔ جب تک یہ قائم و دائم ہیں۔ ہمارا معاشرہ برائیوں سے پاک و صاف ہے۔اسلئے ہمیشہ مدارس کو آباد رکھیں، اور اس سے جڑیں رہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ مدارس کی قدر نہیں کرتے ہیں۔ اور مدارس سے جڑے نہیں ہیں۔ وہ بہت ساری غیر اسلامی کاموں میں ملوث نظر آتے ہیں۔ اور ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔
مفتی حنیف برکاتی نے آگے کہا کہ آج مسلمان فضول خرچی میں سب سے آگے ہے۔شادی بیاہ میں تو خرچ کرتا ہی ہے۔ اب شادی سے پہلے ہی لاکھوں روپئے منگنی میں برباد کر دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے سماج میں بہت ساری خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے مالداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کم خرچ میں کریں، اور باقی روپئے سے غریب بچیوں کی شادی کا انتظام کریں،اس سے آپ کو ثواب ملے گا۔ اور وہ غریب بچی ہمیشہ آپ کی بیٹی کے لئے دعائے خیر کرتی رہے گی۔ جس سے اس کا گھر ہمیشہ آباد رہے گا۔
مفتی محمد حنیف برکاتی نے دارالعلوم نظامیہ سے فارغ ہونے والے طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ بچے یہاں سے بڑی ذمہ داری لیکر جا رہے ہیں۔ اب آپ کے درمیان یہ امام اور مدرس بن کر جائیں گے۔ ان کی قدر کیجئے۔کیونکہ ان کے سینہ میں قرآن پاک ہے۔ اور جن کے سینہ میں قرآن پاک ہوتا ہے۔ وہ دنیا کے تمام لوگوں سے اعلیٰ و افضل ہوتا ہے۔ اس لئے آج جس طرح سے ان طلباء کی عزت کر رہے ہیں۔ اور ان کی گل پوشی کر کے آپ کندھے پر بٹھا رہے ہیں۔ اسی طرح ہمیشہ ان کی قدر کرتے رہئے۔ ان کے علاوہ مفتی نسیم احمد بہیڑوی نے بھی عظمت مصطفی کانفرنس میں خطاب کیا۔ اس موقع پر دارالعلوم سے فارغ ہونے والے 41طلباء محمد یونس رضابارہ بنکی،محمد سبحان رضاامبیڈکر نگر،محمد اویس رضاپیلی بھیت ،محمد افضل حسین کشن گنج،محمد ارشد رضا کشن گنج ،محمد شاداب حسین لکھنؤ،محمدفیضان رضا بہرائچ،محمدعادل حسین بارہ بنکی،محمد ذین حسین فیروزآباد،محمد توصیف رضا اتردیناج پور،ثمر حسین بریلی،سراج احمد گونڈہ،ساحل رضا فیض آباد،صداقت اللہ بہرائچ،توصیف رضا کشن گنج،محمد عمران لکھنٓ،شہباز عالم کشن گنج،محمدسمیر لکھنؤ،محمدتبریز دربھنگہ،محمد ثاقب دربھنگہ،محمد توصیف رضا ویشالی،سرتاج احمد بہرائچ،فرمان الاسلام بہرائچ،محمد سرتاج فیض آباد،حامد رضا گونڈہ،خورشید عالم گونڈہ،محمد سمیر خان گونڈہ، محمد شہباز امیٹھی، محمد شہباز انصاری ویشالی،محمد شاہد امبیڈکر نگر، انتخاب اکمل امبیڈکر نگر، محمد عمر علی خان دربھنگہ، محمد مظہر عالم کشن گنج، رضاء اللہ اتردیناج پور،صغیر احمد گونڈہ، عبدالرحمن گونڈہ کی دستار بندی کی گئی۔
عظمت مصطفی کانفرنس کاآغاز قاری محمد کمال اختر کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔وہیں دارالعلوم کے استاذ حافظ وقاری محمد خورشید رضا نظامی نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دئے۔ قاری محمد شمس تبریز لکھنوی و حافظ وقاری محمد اختر تابانی الہ ابادی نے نعت ومنقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ دارالعلوم کے سرپرست اعلیٰ الحاج نسیم احمد نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔وہیں دارالعلوم کے صدرالمدرسین مولانا بدر الدین مصباحی نظامی نے آئے ہوئے تمام علماء کرام و مہمانان کی خوب خوب عزت وضیافت کی۔ اور انہیں نہایت عزت وتکریم سے رخصت کیا۔ اس کانفرنس میں خاص طور پردارالعلوم کے تمام اساتذہ و اراکین سمیت قاری محمد صلاح الدین صاحب مہتمم دارالعلوم مسعود العلوم تکروہی لکھنؤ۔حافظ وقاری محمد ایوب صاحب استاذ جامعہ حنفیہ ضیاء القرآن،حافظ وقاری روشن القادری مہتمم مدرسہ نور الاسلام اکبر نگر،مولانا محمد فیروز صاحب علیمی ،قاری روشن نظامی ضمیراحمد،زبیراحمد،قاری محمد گلزار امرائی گاؤں،مولانا نورالاسلام ،مولانا عادل مصباحی ۔قاری محمد اشفاق ،قاری نفاست حسین عرف منن،مولانا امام الدین ،مولانا نصر الحق جھانسی ،مولانا نوشاد ،قاری عدنان واسطی ،مولانامحمد عارف اسماعیلی ،مولاناحسنین ،مولاناقیصر رضا ،حافظ نورالہدی ،حافظ وقاری علی حسین ،مولانا اسلام ،حافظ وقاری محمدانیس ،حافظ محمد ریحان و کثیر تعداد میں قرب وجوار کے لوگ موجود رہے۔ کانفرنس میں خواتین کے لئے مخصوص انتظام کیاگیا تھا۔اور وہ بھی کثیر تعداد میں علماء کرام کے بیانات سننے کے لئے تشریف لائیں تھیں۔ کانفرنس کا اختتام صلوۃ وسلام اور مفتی محمد حنیف برکاتی کے دعا پر ہوا۔

Tags: 41 خوش نصیبدارالعلوم نظامیہدستار
ShareTweetSend
Previous Post

ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کے معاملہ میں مہاراشٹر اسمبلی میں ہنگامہ

Next Post

ممبئی میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کا ریاستی اجلاس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممبئی میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کا ریاستی اجلاس

ممبئی میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کا ریاستی اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In