اتوار, جون 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مولانا حبیب الرحمن قاسمی کا انتقال

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 28, 2023
in دیار وطن
0
مولانا حبیب الرحمن قاسمی کا انتقال
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کا تعزیتی بیان

لاتور ( پریس ریلیز ) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نمونہ اسلاف شاگرد شیخ الاسلام ، جنوب ہندکی معروف و مشہور شخصیت مرد مجاہد حضرت مولانا حبیب الرحمن قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ومہتمم جامعہ اشرفیہ اود گیر ضلع لاتور ) کا آج بتاریخ ۲۸؍ جولائی ۲۰۲۳ بروز جمعہ بوقت صبح ۳؍ بجے 84؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے اور وہ اس دار فانی کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیش کے لئےاپنے مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ، انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ان کے وفات کی خبر سے پورے علاقہ مرہٹواڑہ خاص کرشہر ا دگیر اور اطراف و اکناف کے علمی ودینی حلقوں ،علماء، طلبہ اور عوام میں رنج و غم کا ماحول ہے۔ حضرت مولانا تقریبا ساٹھ سال سے بحیثیت بانی و مہتمم جامعہ اشرفیہ اودگیر میں خدمت انجام دے رہے تھے ہزاروں طلباءان سے فیض یاب ہو کر علاقہ میں دینی خدمت انجام دے رہے ہیںجو ان کے لئے بہترین صدقہ جاریہ ہیں ۔نماز جنازہ بعد نماز عصر عیدگاہ میدان اودگیر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مقبرہ نوابان اودگیر میں عمل میں آئی، جنازہ اور تدفین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضر ت مولانا کے انتقال سے جو میرا ذاتی نقصان اور خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہو نا مشکل ہے ،حضرت رحمۃ اللہ علیہ، شیخ الاسلام حضرت مولانا سیدحسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے براہ راست شاگرد بھی تھے اور خادم بھی رہے، اسی کا اثر تھا کہ حضرت کی ساری زندگی جہد مسلسل اور مجاہدانہ طور پر گزری، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر نیشنل سیکوریٹی ایکٹ کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا تھا جس کی پاداش میں 13 مہینہ تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔صرف شہر اودگیریا اطراف ہی نہیں بلکہ پورے علاقہ مرہٹواڑا میں آپ کوبے پناہ مقبولیت حاصل تھی علاقہ کے ہر پروگرام اور اجلاس میں مدعوکرنا منتظمین اپنے لئے باعث افتخار سمجھتے تھے وہ ایک زمانے تک اودگیر نگر پریشد کے کونسلر اور باندھ کام سبھا پتی رہے اس دوران حضرت مولانا نے عوا م کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اقدامات کئے ۔
جمعیۃ علماء کے پلیٹ فام سے انہوں نے بے شمار خدمات انجام دیں، جمعیۃ علماء کو پورے مرہٹواڑہ میں وسعت دینا ضلع و شہر سے لے کر تحصیل ،قصبہ جات اور گائوں دیہاتوں میں کمیٹیاں قائم کرنا اور اسے متحرک رکھنا ان کا تاریخی کارنامہ ہے ۔کل تک وہ سیلاب زدگان کے لئے ریلیف جمع کرنے اورجمعیۃ علماء کی سر گرمیوں میں مصروف رہے ،حضرت مولانا کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی صلاحیتوںسے نوازا تھا۔ گوناگوں صفا ت کے مالک تھے، ان کا سایہ بہت سے فتنوں کے لیے سد باب تھا،ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ انہوں نے جو کام بھی شروع کیا، مستقل مزاجی کے ساتھ کیا، جب آپ قطب دکن حضرت مولانا عبد الغفور قریشی رحمۃ اللہ کے حکم پر علم دین حاصل کرنے کے لیے دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئےتو 9؍ سال قیام کرکے فراغت کے بعد ہی اپنے وطن واپس ہوئے،ان کے درسی ساتھیوں میں امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب ( صدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند ) و دیگر شامل تھے۔ فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعدمدنی نوراللہ مرقدہ سے ان کا اصلاحی تعلق تھا ، قوم و ملت کا درد، ہمدردی،رہنمائی ،بہادری وبیباکی آپ کو اپنے استاذ محترم حضرت مدنیؒ سے ملی تھی۔
حضرت مولانا کو اللہ تبارک و تعالی نے بے شمار خوبیوں سے نوازہ تھا ،ہر کسی سے محبت کر تےتھے ،نہایت مخلص ،انتہائی برد بار ،حلیم و ملنسار مہمان نواز اور تواضع و خاکساری کا نمونہ تھے ،انہوں نے اعمال حسنہ اور دینی خدمات کا کام خوب انجام دیا ہےاللہ تبارک وتعالی ان کی جملہ خدمات کو قبول فرمائے ان کو اس کا بہتر سے بہتر اجر عطاء فرمائے خصوصا جامعہ اشرفیہ اودگیر کو نعم البدل عطا ءفرمائے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم حضرت مولانا کےجملہ پسماندگان خاص طور پرمولانا عطاء الرحمن صاحب مولانا عزیزالرحمن صاحب ،جناب فضل الرحمن صاحب دونوں بیٹیاںاور اہلیہ سمیت دیگرمتعلقین و لواحقین ،جامعہ کے اساتذہ اور طلباءسے تعزیت مسنونہ اور دعاءمغفرت پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالی حضرت مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے،صوبے بھر کے تمام جمعیتی احباب ،اراکین ،ائمہ مساجد ، اورذمہ داران مدارس اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ مولانا مرحوم کےلئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔

Tags: جمعیۃ علماءمرہٹواڑہمولانا حبیب الرحمن قاسمی
ShareTweetSend
Previous Post

مسرور ایجو کیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’ذکر حسین ‘‘ کا انعقاد

Next Post

شاہین باغ کی سڑکوں کی خستہ حالی پر اظہار فکرمندی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شاہین باغ کی سڑکوں کی خستہ حالی پر اظہار فکرمندی

شاہین باغ کی سڑکوں کی خستہ حالی پر اظہار فکرمندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 21, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In