بدھ, نومبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ملک کا دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط: راجناتھ

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 7, 2024
in خاص خبریں
0
راج ناتھ سنگھ کا امریکی وزیر دفاع کو ٹیلی فون
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 07 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت ملک کے دفاعی نظام کو ہندوستانیت کے جذبے کے ساتھ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اسے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا رہی ہے۔یہاں ایک پرائیویٹ میڈیا گروپ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے موجودہ اور پچھلی حکومتوں کے کام کاج میں فرق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی صلاحیتوں پر پختہ یقین رکھتی ہے، جب کہ اس سے قبل جو لوگ اقتدار میں تھے ان کے پاس اپنی صلاحیتوں کے بارے میں کسی حد تک شکوک و شبہات تھے۔انہوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ میں ‘خود کفالت’ کے فروغ کو سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا اور کہا کہ اس سے دفاعی شعبے کو ایک نئی شکل مل رہی ہے۔ انہوں نے خود کفالت کے حصول کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا جن میں اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام، مثبت مقامی فہرستوں کا نوٹیفکیشن، گھریلو صنعت کے لیے کیپٹل پروکیورمنٹ بجٹ کا 75 فیصد محفوظ کرنا، آرڈیننس فیکٹری بورڈ کارپوریٹائزیشن میں انوویشن فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس)، آئی ڈی ای ایکس پرائم (ادیتی) اور ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) کے ساتھ جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی شامل ہے۔
دفاعی شعبے پر ان فیصلوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ سالانہ دفاعی پیداوار، جو 2014 میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے تھی، اب ریکارڈ 1.10 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ دفاعی برآمدات آج 16,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں، جو نو دس سال پہلے صرف 1,000 کروڑ روپے تھی۔ سال 2028-29 تک 50,000 کروڑ روپے کی برآمدات حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں مضبوط قیادت کی وجہ سے ہماری افواج مضبوط قوت ارادی رکھتی ہیں۔ ہم فوجیوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ وہ لیس، قابل اور ہر اس شخص کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں جو ہندوستان پر بری نظر ڈالتا ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں پر بھروسہ کرکے اور نجی شعبے کو ایک مثالی ماحول فراہم کرکے اختراع کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Tags: آئی ڈی ای ایکسپرائیویٹ میڈیا گروپخود کفالتدفاعی پیداواردفاعی صنعتی راہداریدفاعی مینوفیکچرنگدفاعی نظامصلاحیتوزیر دفاع
ShareTweetSend
Previous Post

وزیر اعظم سری نگر پہنچ گئے

Next Post

مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد کا اضافہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد کا اضافہ

مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

نومبر 23, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In