پیر, جولائی 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

سوشل میڈیا پر "کوہِ نور” ہیرےکی ہندوستان واپسی کا مطالبہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 11, 2022
in دیار وطن
0
سوشل میڈیا پر "کوہِ نور” ہیرےکی ہندوستان واپسی کا مطالبہ
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستانی صارفین کی جانب سے کوہِ نور ہیرے کی ہندوستان واپسی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ ملکہ کی موت پر اظہارِ غم اپنی جگہ دیکھنے کو تو مل رہا ہے، لیکن اسی کے ساتھ ساتھ دورِ فرنگی میں انگریزوں کے ذریعہ ” ہندوستانی ہیرے جواہرات کی لوٹ” کا موضوع سوشل میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا ہے۔ پاکستانی اخبار جنگ کے بقول خاص طور سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’کوہِ نور‘ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کا حصّہ بن گیا۔آپ کو یہ بھی بتادیں کہ کوہ نور ہیرا کی ہندوستان واپسی کے تقاضے کی خبر معروف خبریہ چینل این ڈی ٹی وی نے بھی دی ہے۔
بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ ملکۂ برطانیہ کے تاج میں نصب قیمتی ’کوہِ نور‘بھارت کو واپس ملنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث کے دوران جو نکتہ نمایاں ہو کر ابھر رہاہے،اس کے مطابق برطانیہ کے پاس بہت سی ایسی قیمتی چیزیں موجود ہیں جو نوآبادیاتی دور میں یا تو دوسرے ممالک سے چھینی گئیں یا لوٹی گئیں، ان میں سے چند قیمتی اشیاء کی فہرست کچھ یوں ہے۔
1-گریٹ اسٹار آف افریقہ ڈائمنڈ
ملکہ کی بہت سی قیمتی چیزوں میں ایک ’گریٹ اسٹار آف افریقہ ڈائمنڈ‘ واضح طور پر نمایاں ہے۔ کہاجاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے اور اس کا وزن تقریباً 530 کیرٹ اور مالیت تقریباً 400 ملین امریکی ڈالرز ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اس ڈائمنڈ کی کان کنی 1905ء میں جنوبی افریقہ میں کی گئی تھی۔
افریقہ کے بہت سے مؤرخین اس کے بارے میں لکھتے ہیں کہ اس ڈائمنڈ کو کان کنی کے بعد ایڈورڈ ہفتم کو پیش کیا گیا تھا جبکہ ہندوستانی صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیرا ہندوستان سے چوری کیا گیا یا پھر اسے برطانوی دورِ حکومت کے دوران لُوٹا گیا۔
2- ٹیپو سلطان کی انگوٹھی
ٹیپو سلطان 1799ء میں جب انگریزوں سے جنگ ہار گئے تھے تو ان کی ایک قیمتی انگوٹھی مبینہ طور پر انگریزوں نے ان کی جسدِ خاکی سے لے لی تھی۔
کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انگوٹھی برطانیہ میں ہونے والی نیلامی میں ایک نامعلوم فرد کو تقریباً 145000 برطانوی پاؤنڈز میں فروخت ہوئی۔
3- روزیٹا اسٹون
ہندوستانئ صارفین کی جانب سے کوہِ نور کی بھارت واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو مصری کارکن اور ماہرِ آثار قدیمہ نے ’روزیٹا اسٹون‘ کی مصر واپسی کا مطالبہ کر دیا۔
روزیٹا اسٹون اس وقت برٹش میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا ہوا ہے۔
مصر کے بہت سے مقامی اخبارات کے مطابق ماہرینِ آثار قدیمہ کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ بات ثابت کر سکتے ہیں کہ ’روزیٹا اسٹون‘ برطانوی حکومت نے چوری کیا تھا۔
روزیٹا اسٹون 196 قبلِ مسیح کا ہے اور مؤرخین کے مطابق یہ مشہور پتھر برطانیہ نے 1800ء کی دہائی میں فرانس کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد حاصل کیا تھا۔
4- ایلگن ماربلز
بہت سی میڈیا رپورٹس اور تاریخی دستاویزات کے مطابق 1803ء میں لارڈ ایلگن نے مبینہ طور پر یونان میں پارتھینن کی بوسیدہ دیواروں پر لگے ماربلز کو ہٹوایا اور وہاں سے لندن پہنچایا، یہی وجہ ہے کہ ان ماربلز کو ’ایلگن ماربلز‘ کہا جاتا ہے۔
1925ء سے یونان اپنی اس انمول ملکیت کی برطانیہ سے واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن یہ ماربلز یعنی سنگِ مرمر آج بھی برٹش میوزیم میں موجود ہیں۔

Tags: کوہِ نورہیرا
ShareTweetSend
Previous Post

روسی فوج پسپا ہو رہی ہے، یوکرین کے صدر کادعویٰ

Next Post

سعودی عرب عالمی معیشت کا اہم کھلاڑی :وزیر خارجہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
سعودی عرب عالمی معیشت کا اہم کھلاڑی :وزیر خارجہ

سعودی عرب عالمی معیشت کا اہم کھلاڑی :وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In