نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی)سماجی خدمات اور ضرورت مندوں میں لازمی اشیا کی تقسیم کو سماج کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے معروف سماجی کارکن اور چیئرمین سوشل میڈیا دہلی پردیش کانگریس کمیٹی ہدایت اللہ جنٹل نے کہا کہ یہ معاشرہ کیلئے امیدافزا قدم ہے۔ انہوں نے یہ بات سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (راحت پروجیکٹ) کے زیر اہتمام ایم ایس ضحی (انٹرپرینور) کے تعاون سے منقدہ کمبل تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔
انہوں نے مھمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے اور ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کرتے ہوئے سوسائیٹی کے کاموں کی ستائش کی اور کہا کہ سماج کے مخیر حضرات کے لئے لازمی ہے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگےآئیںْ انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ اس موقع پر سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے کہا کہ خدمت خلق کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جسے حقداروں تک پہنچانا ہے۔ سوسائٹی فار برائٹ فیو چر اس کام میں پوری شدت سے لگی ہوئی ہے۔ سوسائٹی رضاکارانہ طور ر اس کام کو کر رہی ہے ۔ عرفان احمد نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں اس بات کا شعور بھی پیدا کرنا ہے کہ لوگ کسی حقدار کا حق سلب نہ کریں۔ انہوں نے یہ واضح بھی کیا کہ یہ سوسائٹی کسی سرکاری امداد پر منحصر نہیں ہے بلکہ سماج کے مخیرے افراد کے تعاون سے چلتی ہے۔
واضح رہے کہ سماج کے غریب اور مفلس طبقے کو سردی کے موسم میں مدد فراہم کرانے کے ضن مں پروجکٹ راحت ( موسم سرما رئلیف کا پروگرام) سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ اگر ہم گزشتہ 5 سال کی سرگرمو ں کی بات کریں تو تقریباً ساڑھے تین لاکھ لوگوں کے لئے ریلیف اور بحالی کا کام کیا گیا ہے۔ سوسائٹی فار برائٹ فواچر( ایس بی ایف ) ملک کی ایک بڑی سماجی تنظیم ہے، جو ہندوستان بھر میں آفات کے خطرے کو روکنے، اس کو کم کرنے، ایسے واقعات کے دوران امداد فراہم کرنے اور متاثرہ لوگوں کی بحالی اور انہیں معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کا مقصد آفات کو روکنے اور کم کرنے اور اس طرح بنی نوع انسان کی سلامتی مں تعاون کرنے کے مقصد سے انسانی سرگرمو۔ں کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد میں ڈاکٹر عامر جمال، فیاض اقبال ( پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ) اور جناب اشہر عالم ( پی آر کوآرڈینیٹر ) نے سرگرم رول ادا کیا۔