نئی دہلی (پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ نے اتم نگر اور کھچڑی پور کے بیواوں ،غریبوں ،محتاجوں اور مستحق تقریباً دو سو لوگوں میں راشن کٹ تقسیم کی۔کھچڑی پور میں جہاں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی قیادت میں کٹ تقسیم کیے گیے وہیں اتم نگر میں پارٹی کے نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر کی قیادت میں مستحق لوگوں تک راشن کٹ تقسیم کیے گیے۔اس موقع پر نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ ناصرف ایک سیاسی پارٹی کی طرح کام کرتی ہے بلکہ وہ سماج کے ہر مسایل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔پارٹی پورے سال سرگرم رہتی ہے اور سماج میں مختلف نوع مسایل کے حل کے لیے کوشاں رہتی ہے ۔راشن کٹ زیادہ تر رمضان میں تقسیم کیے جاتے ہیں لیکن پارٹی پورے سال مختلف علاقوں کا سروے کرکے غریبوں ،محتاجوں اور خصوصاً بیواوں میں راشن کٹ تقسیم کرنے کا کام کرتی ہے۔پارٹی کے نزدیک مسلمانوں کے مسایل سب سے اہم ہے ۔پارٹی خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے اور صحت مند معاشرے کے ساتھ ساتھ صحت مند اصولی اور اقتدار پر مبنی سیاست کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔مسلمانوں میں سیاسی شعور کو بیدار کرنے اور انہیں معاشرے میں باعزت طریقے سے جینے کا سلیقہ بتاتی ہے۔
وہیں دوسری جانب کھچڑی پور میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے عوام کو خطاب کرتے ہویے کہا کہ مسلمانوں کو نماز ،روزہ کے بعد سب سے زیادہ ضروری سیاسی شعور ہے اگر سیاسی شعور پیدا نہ ہوتو کم ظرف اور نا اہل لوگ ہم پر حکومت کریں گے جس کا خمیازہ پوری نسل کو اٹھانا پڑے گا۔عبادت ،طریقت کے بعد سیاسی شعور کا نمبر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور دہلی کے ایسے علاقے جہاں زیادہ تر غریب لوگ بستے ہیں وہاں ہر ماہ راشن کی کٹ تقسیم کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی مسلمانوں کی ہر طرح سے مدد کرتی ہے ،خدمت خلق کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر، دہلی سے کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی،دہلی پردیش کے جنرل سکرےٹری شےخ فےصل حسن،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،مفتی فےروز الدین مظاہری،، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورشمس،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افرادموجود تھے۔