منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اردو سے ڈاکٹر احمد تنویر کا غیر پیشہ ورانہ رشتہ قابلِ رشک: ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 31, 2023
in آئینہ شہر
0
اردو سے ڈاکٹر احمد تنویر کا غیر پیشہ ورانہ رشتہ قابلِ رشک: ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مشہور تعلیمی اور ثقافتی تنظیم ’دی ونگس فاونڈیشن ‘ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر احمد تنویر کے اعزاز میں شعری نشست

نئی دہلی: ڈاکٹر احمد تنویر سے مل کر مجھے یک گونہ قربت کا احساس ہوا۔ ان کے کلام میں نفاست اور لطافت کے ساتھ ایک نوع کی جدت متاثر کن ہے۔ اردو سے ان کا غیر پیشہ ورانہ تعلق بھی قابلِ رشک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر احمد تنویر کے اعزاز میں مشہور تعلیمی اور ثقافتی تنظیم ’دی ونگس فاو¿نڈیشن‘ کے زیر اہتمام منعقدہ شعری نشست کے صدارتی کلمات میں ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی نے کیا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر شہپر رسول نے کہا کہ اردو سے جن لوگوں کا تعلق روزی روٹی کا ہوتا ہے ، اردو کے لیے کام کرنا تو ان کا فرض منصبی ہے، لیکن ڈاکٹر احمد تنویر ان لوگوں میں ہیں جو سائنس کے میدان سے تعلق رکھتے ہیں، لہٰذا اردو کے لیے ان کی جو بھی سرگرمیاں رہی ہیں وہ اردو کی سچی اور بے لوث خدمت ہے۔ اعزازی نشست کے کنوینر ڈاکٹر عادل حیات نے صاحبِ اعزاز کا مفصل تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر احمد تنویر اسّی اور نوّے کی دہائی میں مظفرپور کے ادبی حلقے میں نہایت فعال رہے اور انھوں نے مشہور ادیب، ترجمہ نگار اور اسکالر پروفیسر انیس الرحمن کے ساتھ شان دار سیمیناروں اور مشاعروں کا انعقاد کیا۔ حالاں کہ درمیان میں وہ ادبی دنیا سے بوجوہ کنارہ کش رہے لیکن اب دوبارہ اردو زبان و ادب سے ان کا شغف بحال ہورہا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب عبدالرحمٰن کی تلاوت سے نشست کا آغاز اور دی ونگس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر انوارالحق کے اظہارِ تشکر پر اختتام ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر جاوید حسن نے انجام دیے۔ ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر انوار الحق اور ڈاکٹر خالد مبشر نے بالترتیب ڈاکٹر احمد تنویر، پروفیسر شہپر رسول اور ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی کا گلدستے سے استقبال کیا۔ شعری نشست میں ڈاکٹر احمد تنویر، ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر ابوبکر عباد، احسان قاسمی، ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر امتیاز رومی، ڈاکٹر سلمان فیصل، سفیر صدیقی اور ڈاکٹر زاہد ندیم احسن نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی، عبدالباری صدیقی، شبانہ ناز اور شفق کمال کے علاوہ بڑی تعداد میں سامعین موجود تھے۔ نمونہ کلام ملاحظہ ہو:


اب نہ خوش بو سے بھرے خط ہیں نہ مہکی ترسیل
مٹ گئی جب سے ہتھیلی کی حنائی ترسیل
احمد تنویر
وہ جو دنیا سے غمِ دل کو چھپائے ہوئے ہیں
زندگی کرنے کے کچھ راز بھی پائے ہوئے ہیں
سہیل احمد فاروقی
اک وہی بات، برا کہتے ہیں جس کو ہم سب
خوب ہم سب میں روا ہے، یہ عجب سا سچ ہے
شہپر رسول
وہ ساغر و مینا جام و سبو، وہ خم وہ صراحی وہ شیشہ
میں مے کش پیاسا، تشنہ بہ لب ، سرشار نہ ہوتا کیا کرتا
ابوبکر عباد
پونچھ ڈالے آنسوو¿ں کو ہر لب و رخسار سے
روتے بچوں کو ہنسا دے اک غزل ایسی بھی ہو
احسان قاسمی
فلسفے سب زندگی کے سب صحیفے ہر کتاب
حرف و قرطاس و قلم سب رائیگاں سب رائیگاں
عادل حیات
یہ خواب یہ خیال یہ خواہش یہ حسرتیں
یعنی بہت غبار ہے میرے وجود میں
خالد مبشر
کہنے کو زندگی ہے مگر موت ہی تو ہے
جب جان ہے تو ٹھوکریں در در کی کھائیے
امتیاز رومی
منزلِ وصل کی فصیلوں پر
ہجر کی سخت پاسبانی ہے
سلمان فیصل
میں تھک گیا تو بھی جاری رہے گا نغمہ زیست
کہ جسم کرتا رہے گا مرا بچا ہوا رقص
سفیر صدیقی
ریت ہی ریت تھی پھیلی ہوئی تا حدِ نظر
تشنگی کہتی تھی آگے کوئی دریا ہوگا
زاہد ندیم احسن

Tags: ’دی ونگس فاونڈیشن ‘ڈاکٹر احمد تنویرڈاکٹر سہیل احمد فاروقی
ShareTweetSend
Previous Post

مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے 5ممتاز علمائے کرام کو حکیم الملّت ایوارڈ

Next Post

خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر سمپوزیم کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر سمپوزیم کا انعقاد

خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر سمپوزیم کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In