آسٹریلیا کے263رن کے جواب میں ٹیم انڈیا 262رن پر آل آئوٹ
ارون جیٹلی اسٹیڈیم سے محمد شاہد اعظمی کی آنکھوں دیکھی رپورٹ
نئی دہلی۔اسٹریلیاکے اسپنر اور تیز گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوہے ٹیم انڈیا کو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری دوسری ٹیسٹ میچ کی پلہ اننگ میں لیڈ لینے سے روک دیا۔واضح ہو کہ آسٹریلیا نے کل پہلی اننگ میں 263رن بنائے تھے جواب میں ٹیم انڈیا کی اننگ لرکھڑاتے ہوئے 83.3اوور میں262رن پر آل آئوٹ ہو گئی۔ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ اکشر پٹیل نے74جبکہ وہراٹ کوہلی نے 44رن کی اننگ کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 5وکٹ حاصل کر سب سے اوپر رہے ۔دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے1وکٹ کے نقصان پر61رن بنا لئے ہیں ۔ ٓسٹریلیا کو پہلا بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب پہلی اننگ میں 81رن بنانے والے ؤعثمان خواجہ 13گیندوں پر 6رن بنا کر روؤیندر جڈیجہ کی گیند پر شریئس ایئر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کا پہلا وؤکٹ23 رن کے مجموئی اسکور پر گرا۔ آسٹریلیا کو کھیلنے کے لئے 12اوور ملے تھے جس پر انہوں5 کے رن ریٹ سے تیزی سے رن بنائے ۔اس سے قبل ناتھن لیون نے آج کھیل کے پہلے سیشن یعنی لنچ سے قبل ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو اپنی انگلیوں پر خوب نچایا۔انہوں نے پہلے سیشن میں ٹیم انڈیا کے چار ںکھلاڑیوں کو پیویلئن کی راہ دیکھائی انہوں نے چارو وکٹ میڈیاسینٹر اینڈ سے حاصل کی ۔پہلی اننگ میںآسٹریلیا کے 363رن کے جواب میںٹیم انڈیا نے کل کے 19رن بغیر کسی نقصان کے کھیلنا شروع کیا ۔کل بلے بازی کے وقت زخمی ڈیویڈ وارنر فیلڈنگ کیلے لئے نہیں اترے وہ چوٹ کے چلتے اس ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ رین شا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔ دونو ںسلامی بلے بازوںروہت اور راہل کی شراکت نصف سنچری کی جانب رواں تھی کہ مسلسل سوالوں میں چل رہے کے ایل راہل17رن کے اسکور پر ناتھ لیون کی ایک اندر آتی بال کو سمجھ نہیں پائے اور ایل بی ڈبلو آئوٹ ہو گئے ۔پہلا وکٹ46رن کے اسکور پر آئوٹ ہوا اس کے بعد تو مسلسل تین وکٹ 20رن بنتے بنتے گر گئے ۔دوسرا جھٹکا ٹیم انڈیا کو کپتان روہت شرما کی شکل میں لگا۔روہت شرما69گیندوں پر دو چوکے کی مدد سے 32رن بنا کر لائن کی گیند پر بولڈ آئوٹ ہوئے ، دوسرا وکٹ 53رن پر گرا وہیں ایک رن کا مجموعی اسکور میں اآضافہ ہو ا کہ اپنا سواں ٹیسٹ میچ کھیل رہے چیتیشور پجارا بغیر کوئی رن بناہے ناتھ لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلو آئوٹ ہو گئے ۔انہوں نے 7گیندوں کا سامنا کیا ۔ جب وہ بلے بازی کرنے آئے تو سویں ٹیسٹ میچ کا پریسر ان پر نظر آرہا تھا ۔دوسرے ٹیسٹ میچ سے واپسی کرنے والے شریئس ایئر بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹک نہیں پائے اور لائن کا چوتھا شکار بن گئے ۔ انہوں نے محض 4رن بنائے ۔ شریئس کا وکٹ 66کے مجموعی اسکور پر گراانہیں لائن نے پیٹر ہیندسکامب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا۔ ۔لنچ تک اور کوئی نقصان ٹیم انڈیا کو نہیں ہوا، لنچ کے وقت اسکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 88رن تھا۔ حالانکہ اس کے بعد ویراٹ کوہلی اور ویندر جڈیجہ نے اننگ کو سمبھالا اور دھیرے دھرے ٹیم کا اسکور100کے اوپر لے گئے ٹیم انڈیا کے سو رن39.3 اوور میں بنے۔پہلے سیشن کی خاص بات یہ بھی رہی کی اسی سیشن میں آسٹریلیا نے اپنے تینوں ریویو گنوا دیئے ۔لنچ کے بعد بھی دونوں نے بلے بازی جاری رکھی اور 113گیندوں پر 50رن کی شراکت مکمل کی ۔لیکن یہ شراکت بھی59رن پر ٹوٹ گئی جب رویندر جڈیجہ ٹاڈ مرفی کی گیند پر ایل بی ڈبلو ؤآئوٹ ہو گئے ۔ جڈیجہ 74گیندوں پر26رن بنائے جس میں 4چوکے شامل ہیں۔ابھی اسکور135رن تک پہنچا تھا کہ ٹیم اندیا کی ؤسب سے بڑی امید ویراٹ کوہلی بھی 44رن بنا کر میتھو کوہینمن کی گیند پر ایل بی ڈبلو آئوٹ ہو گئے انہوں نے84گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے4چوکے لگائے ۔چار رن مزید رن بنے تھے کہ ٹیم انڈیا کو ساتواں جھٹکااپنا دوسراٹیسٹ کھیل رہے وکٹ کیپر بلے باز کے ایس بھرت کی شکل میں لگ گیا وہ12گیندوں پر 6رن بنا کر لاتھن لائن کا پانچواں شکار بنے۔ان کا کیچ اسٹیو اسمتھ نے پہلی سلپ میں پکڑا۔اس کے بعد اکشر پٹیل اور روی چندرن اشون کے درمیان ایک بہترین نصف سنچری کی شراکت نے ٹیم انڈیا کو مشکل سے نکالا۔دونوں کیؤ درمیان 50رن کی شراکت 79گیندوں پر56منٹ میں ہوئی۔ چائے تک ہندوستان کا سکور7وکٹ پر 179تک گیا ۔ ہندوستانی ٹیم چائے تک آسٹریلیا کے اسکور سے 84 رنز پیچھے تھی۔اشون اور اکشر نے نہ صرف ٹیم کو مشکل سے نکالا بلکہ اکشر نے نصف سنچری بھی لگائی انہوں نے 94گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ان دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لئے 114رن کی بہترین شراکت ہوئی۔ انگلینڈ نے جیسے ہی80اوور پورے ہونے پر نئی گیند لی دوسری گیند پر پیٹ کمنس نے رینشا کے ہاتھوں اشون کو آئوٹ کر یہ شراکت توڑ دی ، اشون نے 71گیندوں پر5چوکے کی مدد 37رن بنا کر آئوٹ ہوئے ۔آٹھواں وکٹ 253رن کے مجموعی اسکور پر گرا۔ 6رن مزید بنے کی اکشر پٹیل بھی 115ؤگیندوں پر74رن بنا کر کمنس کی گیندپر مرفی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے ۔ اکشر نے اپنی اننگ میں 9چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔ٹیم انڈیا کا 9واں وکٹ259رن کے مجموعی اسکور پر گرا۔وہیں آخری وکٹ262رن پر محمد شمیع کی شکل میں آئوٹ ہوا۔ شمیع نے 2رن ؤبنائے وہیں محمد سراج ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔اسطرح آسٹریلیا کوپہلی اننگ کی بنیاد پر 1رن کی سبقت حاصل ہوئی ۔گیند بازی کی بات کریں تو 29اوور میں67رن خرچ کر 5کھلاڑیوں کو ؤآئوٹ کیا وہیں میتھوکنیہمن اور ٹام مرفی کو دو دو وکٹ ملے۔