جمعہ, جولائی 18, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی معاشرے کیلئے مضر :مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 18, 2023
in آئینہ شہر
0
بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی  معاشرے کیلئے مضر :مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی
0
SHARES
287
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (پریس ریلیز)قرآن مجید میں اللہ تبارک تعالی فرماتا ہے ’’اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں ‘‘غرض اسلام کا نقطہ نظریہ ہے کہ دیگر نعمتوں کی طرح بچے بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں، اس لیے اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے، ان کی پرورش اور تربیت کابھرپور اہتمام کرنا چاہیے ۔ ان کی تربیت پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے، ان سے بدسلوکی اور ان کی پرورش وپرداخت اور تعلیم و تربیت میں کوتاہی پورے معاشرے کے لیے مضر اور زبردست نقصان کا باعث ہے۔ جب ایک تربیت یافتہ بچہ انسانی معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوگا تولازمی طورپر ایک غیر تربیت یافتہ بچہ اسی معاشرے کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی سکریٹری شعبہ تربیت نے یک روزہ تربیتی اجتماع برائے کارکنان مرکز و مرکزی اداہ جات’دعوت ٹرسٹ ،ریڈینس،اسلامی ساہیتہ ٹرسٹ اور مرکزی مکتبہ اسلامی پبلیشرز‘ مرکز جماعت اسلامی ہند میڈیا ہائوس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچے کا یہ بھی حق ہے کہ اس کی پرورش درست نہج پر کی جائے۔ آپؐنے والدین کو بچوں کی پرورش کا براہِ راست ذمہ دار ٹھیرایا ہے، جس میں کوتاہی کی صورت میں وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دہ ہوں گے۔سینکڑوں افراد پر مشتمل اس تربیتی اجتماع کا آغاز جناب شکیل احمد مظاہری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ مولانا محب اللہ قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
اس خصوصی تربیتی پروگرام میںنائب امیر جماعت اسلامی ہند انجینئر ایس امین الحسن نے کہا کہ بچپن کا ابتدائی دور بچوں کی پرورش کے لحاظ سے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں ارد گرد کا ماحول مثلاً گھر، والدین، خاندان اور رشتے دار بچے پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس لیے والدین کو بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے بچوں کے سامنے اچھے الفاظ کا استعمال اور فضول گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے کیوں کہ وہ ان کے پہلے استاد بطور رول ماڈل ہوتے ہیں۔
اس ورکشاپ میں فن پرورش پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں موجود لڑائی جھگڑے اور تناو بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو و نما پر منفی اثرات مرتب کرکے انہیں نفسیاتی امراض میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ جس سے ان کی قوتِ اظہار میں کمی واقع ہوتی ہے اور انہیں ذہانت کے موافق ماحول اور مواقع نہ ملنے پر ان کی صلاحیتوں کی ترقی کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔والدین کے مابین مسلسل تصادم کی فضا میں پلنے والے بچے مایوسی اور اِحساسِ کمتری کا شکار رہتے ہیں۔
بچوں کو پر سکون رہنے کے لئے بنیادی طورپر والدین کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب وہ خود انہیں غیر آسودہ اور تناؤ کا شکار دیکھتے ہیں تو وہ ذاتی اعتماد سے محروم ہو کر اطمینان و سکون کی نئی راہیں تلاش کرنے لگتے ہیں۔ نتیجتاً بچے والدین سے دوری اختیار کر لیتے ہیں۔
والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ابتدائی عمر میں گھر کے اندر نقل و حرکت کی آزادی دیں تاکہ وہ اپنی ابھرتی ہوئی جسمانی اہلیتوں کو آزمانے اور ان کی مشق کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرسکیں۔بچوں کے موبائل کے استعمال پر احتیاط برتیں ،ٹائم سے موبائل دیں اور حکمت سے اس کی نگرانی بھی کرتے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں اگر اْنھیں مناسب تعلیم اور صحیح تربیت دی جائے تو اس کے نتیجے میں ایک اچھا اورمضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، بچوں کی اچھی نشو نما اور عمدہ پرداخت ایک مثالی ماحول اور صالح مستقبل کا سبب بنتی ہے ؛اس لیے کہ ایک اچھا پودا ہی مستقبل میں تناور درخت بن سکتا ہے۔

Tags: تربیتتعلیممولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی
ShareTweetSend
Previous Post

دلچسپ ہوا دہلی میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ

Next Post

 ایمان کی حفاظت کیلئے بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری:مفتی محمدثناء الہدی قاسمی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
 ایمان کی حفاظت کیلئے بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری:مفتی محمدثناء الہدی قاسمی

 ایمان کی حفاظت کیلئے بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری:مفتی محمدثناء الہدی قاسمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

لالو نے کہا- پیش گوئی کرتا ہوں،نہیں آئیں گے مودی

لالو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

جولائی 18, 2025
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 18, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In