ممبئی(یواین آئی) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) نے جمعہ کو عید میلادالنبی کی چھٹی کا اعلان کیا ہے،اس لیے آج یوم جمعہ بینک بند رہیں گے۔دراصل عید میلاد کے موقع پر 28 ستمبر کو بینکوں میں تعطیل دی گئی تھی ،تاہم مرکزی بینک نے ایک نیا حکم جاری کرتے ہوئے اس چھٹی کو منسوخ کردیااور 29 ستمبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
دراصل گزشتہ روز مہاراشٹر سرکار نے جمعہ کو عید میلادالنبی کی چھٹی کا اعلان کیا تھا کیونکہ گنیش وسرجن کے مدنظر پولیس کی سخت ڈیوٹی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جمعہ کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ،اس موقع پر مسلمانوں نے فارغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کے بجائے جمعہ کو عیدمیلاد النبی کا جلسہ اور جلوس نکالنے کا فیصلہ کیاتھا۔اس پر ایک اتھ شندے حکومت نے جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا اور اس سے قبل آربی آئی نے بھی جمعرات کی چھٹی م سوچ کردی ،ممبئی سمیت مہاراشٹربھر اور ملک کی متعدد ریاستوں میں بھی بینک کی تعطیل رہیگی۔