پیر, مئی 19, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اقوام متحدہ کے زیر تذکرہ غلامی کی’جدید شکل‘میں دلت بھی ’شامل‘

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 18, 2022
in اخبارجہاں
0
اقوام متحدہ کے زیر تذکرہ غلامی کی’جدید شکل‘میں دلت بھی ’شامل‘
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو،ویب ڈسک)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ آج بھی دنیا بھر میں غلامی اپنی نئی شکل میں موجود ہے۔ چین کے ایغور، بھارت کے دلت، خلیجی ممالک، برازیل اور کولمبیا کے گھریلو ملازمین اس میں شامل ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارہ ’ڈوئچ ویلے‘ کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق ٹومویا اوبوکاٹا نے عالمی ادارے کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں غلامی نئی شکل میں بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ ان میں چین اور ہندوستان سمیت جنوبی ایشیا کے کئی ممالک، خلیجی ممالک، برازیل اور کولمبیا کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
چین میں ایغور مسلمانوں اور جنوبی ایشیا میں دلتوں کو دور جدید کی غلامی کا شکار بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں موریطانیہ، مالی، نائیجر اور افریقہ کے ساحل علاقے میں تو اقلیتوں کو روایتی طورپر غلام بناکر رکھنے کے واقعات کا بھی ذکر موجود ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بدھ کے روز رکن ممالک کو دستیاب کرائی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچہ مزدوری، جو کہ دور جدید میں غلامی کی ہی ایک شکل ہے، دنیا کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے اور اس کی بدترین صورتیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
اوبوکاٹ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ،”ایشیا اور بحرالکاہل، مشرق وسطیٰ، امریکہ اور یورپ میں چار سے چھ فیصد بچوں کے مزدوری کرنے کی واقعات سامنے آئے ہیں۔ افریقہ میں یہ 21.6 فیصد ہے جب کہ سب سہارا افریقہ میں یہ سب سے زیادہ 23.9 فیصد ہے۔
امریکہ نے گزشتہ برس چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگادی تھی۔ اوبوکاٹ نے اس کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ چین کے ایغور مسلمانوں کو غلام بنا کر رکھا گیا ہے کیونکہ امریکہ نے پابندی عائد کرنے کے حوالے سے اپنے ضابطے میں کہا ہے کہ اس علاقے سے صرف ایسے مصنوعات کی درآمد کی اجازت دی جائے گی جن کی تیاری میں بندھوا مزدوروں کا استعمال نہیں ہوا ہے۔
چین پر یہ الزام ہے کہ وہ مغربی خطے کے نسلی اور مذہبی ایغور اقلیتوں کا بڑے پیمانے پر اور منظم انداز میں استحصال کر رہا ہے۔ حالانکہ چین ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
انگلینڈ میں کیلے یونیورسٹی میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے پروفیسر اوبوکاٹا نے کہا کہ متاثرین اور حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے علاوہ کئی آزاد ذرائع سے دستیاب کرائی گئی اطلاعات کے غیر جانبدارانہ تجزیہ کی بنیاد پر ان کا خیال ہے کہ "یہ کہنا منطقی ہوگا کہ ایغور، قزاخ اور دیگر نسلی اقلیتوں سے سنکیانگ میں زراعت اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں بالجبر مزدوری کرائی جارہی ہے۔”
انہوں نے چین کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے دو طریقہ کار کا ذکر کیا۔ ایک تو جس میں اقلیتوں کو حراستی مراکز میں رکھ کر انہیں تربیت دی جاتی ہے اور پھر انہیں کام پر لگا دیا جاتا ہے اور دوسری غریبی کو ختم کرنے کی اسکیم میں جس کے تحت دیہی علاقوں میں دستیاب اضافی مزدروں کو دیگر علاقوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔
اوبوکاٹ کا کہنا ہے کہ تبت میں ایسی اسکیمیں اپنائی گئی ہیں جہاں کسانوں، چرواہوں اور دیگر دیہی مزدوروں کو دوسرے علاقوں میں کم آمدنی والے شعبوں میں کام کرنے کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دعووں کے مطابق یہ اسکیمیں روزگار اور آمدن تو پیدا کرتی ہیں لیکن بہت سے معاملات میں یہ کام زبردستی کرایا جاتا ہے اور مزدوروں کو بہت زیادہ نگرانی، دھمکیوں اور جسمانی اور جنسی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔
اوبوکاٹا نے کہا،”غلامی کے بعض واقعات تو ایسے ہیں جنہیں انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔”
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ووانگ وین بین نے اوباکاٹا کی رپورٹ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے "امریکہ اور بعض دیگر مغربی ملکوں نیز چین مخالف طاقتوں کی جانب پھیلائی گئی جھوٹ اور غلط اطلاعات پر مبنی” قرار دیا۔
اوبوکاٹ نے اپنی رپورٹ میں جبراً کرائی جانے والی شادیوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیشتر جبراً شادیاں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت اور صومالیہ میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان کے علاوہ بوکوحرام عیسائی خواتین اور لڑکیوں کو جبراً تبدیلی مذہب کرکے شادی کے لیے مجبور کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ”میانمار میں سکیورٹی فورسز روہنگیا مسلم عورتوں کو منظم انداز میں جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان کے بعض اقدامات تو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے دائرے میں آتے ہیں۔”
جنسی غلامی کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی بحران کا شکار علاقوں میں اس کا رجحان پریشان کن ہے۔ اوبوکاٹ نے عراق میں اقلیتی یزیدی فرقے کا ذکر کیا ہے جہاں 6500 خواتین کو داعش کے انتہا پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ریپ کو ہتھیار کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

Tags: دور جدیدکی غلامی
ShareTweetSend
Previous Post

فیفا ورلڈ کپ کی ‘میزبانی’ سے متعلق بکنگ ویب سائٹ سے اسرائیل باہر

Next Post

۔۔۔ جب دونوں پائلٹوں کے سوجانے کے سبب طیارہ تاخیر سے لینڈ ہوا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
۔۔۔ جب دونوں پائلٹوں کے سوجانے کے سبب  طیارہ  تاخیر سے لینڈ ہوا

۔۔۔ جب دونوں پائلٹوں کے سوجانے کے سبب طیارہ تاخیر سے لینڈ ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In