دہلی(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو) دہلی کے سرکاری اسکولوں کے سابق طلباء نے منیش سسودیا کی اہلیہ سیما سسودیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ بچے اپنے پسندیدہ وزیر تعلیم منیش سسودیا کی بیوی سے ملاقات کی. انہوں نے سی بی آئی کی گرفتاری سے قبل اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل کی تھی۔اس کے ساتھ یہ طلبہ منیش سسودیا کے لیے لکھے گئے خط بھی لائے تھے اور انھوں نے منیش سسودیا کی اہلیہ سے کہا کہ وہ یہ پیغام اپنے وزیر تعلیم تک پہنچائیں۔گزشتہ 8 سالوں میں، دہلی کے وزیر تعلیم کے طور پر، منیش سسودیا نے دہلی کے تعلیمی نظام میں مختلف اصلاحات کے ذریعے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ طلباء جنہوں نے آج منیش سسودیا کی اہلیہ سے ملاقات کی، ان میں سے کچھ ایسے تھے جنہوں نے اپنے وزیر تعلیم سے ملاقات کی تھیں اب انکے خاندان کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ طلباء نے بتایا کہ منیش سسودیا سر نے سی بی آئی کے دفتر جانے سے پہلے اپیل کی تھی کہ ان کے خاندان کا خیال رکھا جائے۔ اسی لیے آج ہم ان کے گھر آئے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ منیش سر نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے لیکن ہمارے اسکولوں کو بہتر بنا کر، تعلیم کو بہتر بنا کر ہماری زندگی بدل دی ہے۔ جھوٹے مقدمات میں ملوث ہونے کی صورت میں ہم اپنے وزیر تعلیم اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور نہ صرف ہم بلکہ ہمارے سینکڑوں دوست بھی جن کی زندگیاں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں اصلاحات کے بعد بدل گئی ہیں، وہ سبھی اس مشکل وقت میں منیش سر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ کیونکہ منیش سر ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔دہلی یا پورے ملک میں ان جیسا کوئی اور وزیر تعلیم نہیں ہو سکتا۔یہ طلباء اپنے ساتھ اپنے وزیر تعلیم کو دینے کے لیے خط بھی لے کر آئے تھے۔ خطوط میں، بچوں نے منیش سسودیا کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کیا اور جس طرح سے منیش سسودیا سر نے تعلیم کے ذریعے ان کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے کام کیا ہے۔ بچوں نے اپنے وزیر تعلیم کو لکھا کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔