ممبئی، 11 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا ’لک‘شیئر کیا ہے۔ تصویر میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف دونوں ہیلی کاپٹر کے سامنے انتہائی اسٹائلش انداز میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ جہاں اکشے نے پوری آستین والی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، ٹائیگر اپنے بائسپس دکھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اکشے نے کیپشن میں لکھا، فلم کی ریلیز میں صرف تین ماہ رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ اس سال عید پر ریلیز ہو رہی ہے۔
بڑے میاں چھوٹے میاں کو واسو بھگنانی اور جیکی بھگنانی کے پروڈکشن ہاؤس پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔بڑے میاں چھوٹے میاں میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کے ساتھ سوناکشی سنہا، مانوشی چھلر اور عالیہ ایف ہیں۔