لکھنؤ:اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سابق ممبر و سابق رکن اسمبلی ابرا ر احمد کاگزشتہ شب طویل علالت کے بعد 70 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔ ان کے انتقال پر وقف بورڈ دفتر میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد ہوا ۔ اس موقع پر اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین جناب زفر احمد فاروقی نے اپنے رنج وغم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا آج ہم نے اپنا ایک معتبر ساتھی کھو دیا ۔ وہ نہایت منکسر المزاج درد مند دل رکھنے والے انسان تھے۔ مر حوم عاجزی و خاکساری کا حسین پیکر تھے، مر حوم ایک صاف شفاف اور بہت ہی مہذ ب و شریف انسان تھے ۔ غم و اندوہ کے اس عالم میں ہم ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کر تے ہیں ۔ مرحوم کے لہجے میں چاشنی اور گفتگو بہت بیباک و صداقت پر مبنی ہوتی تھی ۔ایسے پر لطف اور خوش مزاج لوگ آج کے دور میں بہت کم نظر آتے ہیں۔ بعد نشست فاتحہ خوانی ہو ئی اور وقف بورڈ کے تمام افسران و ملازمین نے مر حوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل اور مرحوم کو غریق رحمت کرے ۔ امین ۔