اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

آج سہ پہر صدرِ ایران اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ اداکی جائے گی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 21, 2024
in خاص خبریں
0
آج سہ پہر صدرِ ایران اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ اداکی جائے گی
0
SHARES
165
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران، 20 مئی (یواین آئی ) ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تشییع کے لئے قم لایا جائے گا۔مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اس وقت تبریز کے مرکز شہداء میں ہیں جہاں سے کل منگل کی صبح قم منتقل کیا جائے گا۔منگل کی سہ پہر قم میں صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع اور نماز جنازہ ہوگی۔ شہید صدر رئیسی کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب کی اقتدا میں ادا کی جائے گی اور جمعرات کو مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں ان کو دفن کیا جائے گا۔


ادھر ایران کے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے آج صبح ایک اعلی سطحی وفد کو صدر کے ہیلی کاپٹر سانحے کی جانچ پڑتال کے لئے تعینات کردیا۔ ہردل عزیز، باصلاحیت اور محنتی صدر اور عالم مجاہد سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگيڈیئر جنرل محمد باقری نے پیر کی صبح کو جنرل علی عبداللہی کو حکم دیا کہ شہری اور فوجی ہوابازی کے فنی ماہرین کے تعاون سے اس افسوسناک حادثے کی جامع تحقیقات انجام دیں۔رپورٹ کے مطابق، اس ٹیم نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر انویسٹیگیشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی تفصیلات کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔ یاد رہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی ایران اور آذربائیجان کے مابین ڈیم کے ایک منصوبے کا افتتاح کرکے تبریز شہر لوٹ رہے تھے جہاں ان ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا۔ اس واقعے میں صدر مملکت، وزیر خارجہ، تبریز شہر کے امام جمعہ، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور صدر رئیسی کے محافظوں کے ہیڈ اور پائلٹس کی ٹیم جاں بحق ہوگئے۔


اس بیچ صوبہ مشرقی آذربائیجان کے اسلامی تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ کے لئے کئے گئے انتظامات کے مطابق کل صبح 9:30 بجے تبریز سے شہداء کی میتیں روانہ کر دی جائیں گی۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے اسلامی تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق والوں کی نماز جنازہ کے لئے کئے گئے انتظامات کے مطابق کل صبح 9:30 بجے تبریز سے شہداء کی میتیں روانہ کر دی جائیں گی۔


مشرقی آذربائیجان کے اسلامی تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام سید محمود حسینی نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح ساڑھے نو بجے شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتوں کو تبریز کے شہداء اسکوائر سے ایئرپورٹ لے جایا جائے گا جہاں سے تہران روانہ کر دی جائیں گی۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی اقتداء میں بدھ کے روز شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائےگی، محبوب صدر رئیسی کے جسد خاکی کو جمعرات کو مشہد مقدس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جب کہ امام جمعہ کی میت کو جمعرات کو تبریز میں سپرد خاک کیا جائے گا اور صوبہ مشرقی آذربائیجان کے نوجوان اور محنتی گورنر کی تدفین اسی دن مراغہ قصبے میں عمل میں لائی جائے گی۔ اس وقت شہداء کے جسد ہائے خاکی کو سپاہ پاسداران انقلاب کی عاشورہ کور کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

Tags: ایرانجسد خاکیچیف آف اسٹافرئیسیشہداءہیلی کاپٹر حادثہ
ShareTweetSend
Previous Post

مودی نے شکست دیکھ کر گندی سیاست شروع کردی: عام آدمی پارٹی

Next Post

دہلی میں جو اسکول شدت کی گرمی میں بھی کھلے ہیں انہیں فوراًبند کرنے کی ہدایت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی میں جو اسکول شدت کی گرمی میں بھی کھلے ہیں انہیں فوراًبند کرنے کی ہدایت

دہلی میں جو اسکول شدت کی گرمی میں بھی کھلے ہیں انہیں فوراًبند کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In