علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے عبداللہ اسکول نے جی 20 سربراہی اجلاس کی تقریبات کے تحت مختلف مسابقتی تقاریب کا اہتمام کیا، جس میں پوسٹر سازی، مضمون نویسی اور سلوگن رائٹنگ کے مقابلے شامل ہیں۔اسکول سپرنٹنڈنٹ محترمہ عمرہ ظہیر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور جی 20 سربراہی اجلاس کے خاص پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔پوسٹر سازی مقابلے میں افشاں نے پہلا انعام جیتا جبکہ علمہ ندید اور سمیہ نے مشترکہ طور سے دوسرا اور انشاء پرویز اور کہکشاں پروین نے مشترکہ طور سے تیسرا انعام حاصل کیا۔مضمون نویسی کے مقابلے میں محمد عمیر، عنابیہ اور عائشہ عقیل نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ اسی طرح سلوگن رائٹنگ مقابلے میں عنابیہ، عنایہ فاطمہ اور ارحم حسین نے اول، دوم اور سوم انعام حاصل کیا۔ لبنیٰ امتیاز نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔