منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

غزہ کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے: اقوام متحدہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 10, 2023
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
غزہ کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے: اقوام متحدہ
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک (یو این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ غزہ کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے کیونکہ ضروری سامان کا صرف ایک حصہ ہی غزہ کی پٹی کے اندر پہنچ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر کارل سکاؤ نے ہفتہ کوکہا کہ "ضروری فراہمی کا صرف ایک حصہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو رہا ہے اور 10 میں سے 9 افراد کو ہر روز کھانا نصیب نہیں ہورہا ہے۔”
مسٹر سکاؤ نے کہا کہ غزہ کے حالات ایسے ہیں کہ وہاں ضروری امدادی سامان کا پہنچنا ‘تقریباً ناممکن’ ہو گیا ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسے حماس کے خاتمے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے غزہ پر فضائی حملے جاری رکھنے ہوں گے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے گزشتہ روز بی بی سی کو بتایا: ’’کسی بھی شہری کی موت اور ان کی تکلیف کی صورتحال دردناک ہے، لیکن ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ "ہم غزہ کی پٹی کے اندر جہاں تک ممکن ہو پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔”
ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے اپنے فوجیوں سے کہا، "فوج کو ‘زیادہ محنت’ کرنی ہوگی کیونکہ ہم دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں… یہ اس بات کا اشارہ کہ ان کا نیٹ ورک ختم ہورہا ہے۔
دریں اثنا، بائیڈن انتظامیہ نے ایک ہنگامی قانون کے ذریعے کانگریس (پارلیمنٹ) کو نظرانداز کرکے اسرائیل کو تقریباً 14,000 راؤنڈ ٹینک گولہ بارود کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کواسرائیل پراچانک حملہ کردیا، جس میں 1200 افراد ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد سے غزہ کے اندر اور باہر نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔اس کے بعد اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں اور اس علاقے پر فضائی حملے شروع کر دیے اور امداد کی ترسیل پر پابندی عائد کردی، جس پر غزہ کے باشندوں کا بہت زیادہ انحصار تھا۔حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی میں 17700 سے زائد غزہ کے باشندوں کو ہلاک کر دیا جن میں 7,000 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور حماس کے تنازعے پر ایک قرارداد کے مسودے پر جمعہ کو ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے اور حماس دہشت گرد گروپ کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی جائے۔
اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹ دیا اور 90 سے زائد رکن ممالک نے اس کی حمایت کی۔ کونسل کے ارکان نے قرارداد کے حق میں 13 ووٹ ڈالے جب کہ برطانیہ نے حصہ نہیں لیا۔

Tags: اسرائیلاسرائیل ڈیفنس فورسزاقوام متحدہبھوکچیف آف اسٹافحماسغزہنصف آبادیورلڈ فوڈ پروگرام
ShareTweetSend
Previous Post

راشٹریہ راجپوت کرنی سینا چیف کے قتل کیس کے دونوں شوٹر گرفتار

Next Post

ٹونک کی معروف شخصیت صاحبزادہ شوکت علی خاں کا انتقال

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ٹونک کی معروف شخصیت صاحبزادہ شوکت علی خاں کا انتقال

ٹونک کی معروف شخصیت صاحبزادہ شوکت علی خاں کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In