موتیہاری:(ذیشان الہی منیر) عرش ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام عرش کوچنگ میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرہنا سب ڈویژنل آفیسر مسٹر افتخار احمد اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر مسٹر اشوک کمار مذکورہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔پروگرام کی صدارت ادارے کے بانی فیروز احمد اور ڈائریکٹر واجد خان نے کی۔اس موقع پر موجود مقررین نے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں اور رہنمائی کی۔ سیکرہنا کے سب ڈویژنل آفیسر افتخار احمد نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ جیسے چھوٹے شہر میں محدود وسائل کے ساتھ طلبہ کو معیاری تعلیم اور شاندار نتائج فراہم کرنے والی عرش کوچنگ قابل ستائش ہے۔میں طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔ کسی بھی طالب علم کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو وہ مجھ سے مل سکتا ہے۔ اسی سب ڈویژنل پولیس آفیسر مسٹر اشوک کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کے نتائج دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، اس چھوٹے سے شہر میں اتنے اچھے نمبر آنا طلبہ کی محنت اور ادارے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ مذکورہ پروگرام میں ادارے کے بانی صدر جناب فیروز احمد صاحب نے تمام بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی، اور پروگرام میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔طلباء کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر میمنٹو دے کر نوازا گیا۔
عطا الرحمن، پروفیسر ابوالکلام سر، نجم الہدی سر، ورون سر، ضیاء اللہ سر، عظیم اقبال سر، شمیم سر، جناردھن چوبے سر، عارف سر، عبدالرحمن، قمر عالم سر، ارون سر، گڈو چودھری سر، اشوک سر، ڈاکٹر پرویز، طارق انور چمپارنی، عبدالمبین، فضل المبین، پرویز عالم، مشیر سر، ڈاکٹر مظفر حسین، اقبال صدیقی سر، سندیش جان سر، اومیش سر، ڈاکٹر وکیل، ڈاکٹر آشوتوش کمار، ڈاکٹر سرفراز عادل، ڈاکٹر قاسم انصاری، شنکر سر، شمیم الحسن سر، عقیل سر، فیروز عالم سر، خسرو سر، شمس عالم سر، قاری علاء الدین، قاری اوقیس، امتیاز سر، آئی پی وسیم، امتیاز اختر، گوہر عالم، ارشد عالم، اصغر خان، عبید خان، عبد الرحمن، افروز احمد سر، کلام سر، منہاج سر، شمشاد سر، نیئر سر، مہتاب سر، ارشد خان، شاداب عالم، ریتو راج سر، سدھارتھ سر، ڈاکٹر طارق ظفر اور اوقیس سر وغیرہ نے بچوں کی نمایاں اور بہترین کارکردگی کے لئے خراج تحسین پیش کیا۔نشا کمار نے پہلی اور صابرہ پروین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں برانچ ڈائریکٹر کوچنگ سرفراز سر، حیاتیات کے استاد مدثر حسین سر، ریاضی کے استاد عبدالقادر سر، ارشد عالم اور فیصل عالم نے نمایاں تعاون کیا۔