پیر, مارچ 23, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 4, 2023
in خاص خبریں
0
اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی:عمران خان
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیاری کرلیں، سگنل دوں گا تو گرفتاریاں دیں گے۔روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ 75 سال کے شیخ رشید کو ہتھکڑیاں لگا کر لاک اپ میں رکھا گیا، میرے اوپر اس وقت 60 سے زائد مقدمات درج ہیں، ہمیں ڈرانے دھمکانے کا مقصد میدان سے ہٹانا ہے، تاکہ لندن سے بھاگا بھاگا ایک شخص آئے اور الیکشن جیت سکے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شہباز گل کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا، اس پر اب بھی تشدد کے اثرات ہیں، اعظم سواتی نے پیٹرول پمپ پر جھاڑو دے کر پیسہ بنایا، اسے ایک ٹوئٹ پر گرفتار کرکے تشدد کیا گیا، شندانہ گلزار نے ایسا کیا کر دیا کہ اسے دہشتگرد بنا دیا، کوئی بیان دیا ہے تو آپ اسے مسترد کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کم کرنے کی بڑھکیں ماریں، آئی ایم ایف کو دھمکیاں دیں، پھر گھٹنے ٹیک دیے، مہنگائی کرنے والی حکومت ملک سے بھاگنے کی تیاری میں ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ڈی این اے لیب نہ بنانے کا الزام لگایا، 2017 میں خیبر میڈیکل کالج میں ڈی این اے کی لیبارٹری بنا چکے ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں صرف پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پیسے دیے، جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہے 55 ارب روپے میں سے 5 ارب پیسہ کے پی کو دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت مجرموں کی حکومت قائم کی گئی، جدوجہد نہ کی تو تباہی کے ذمے دار سب ہوں گے، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، آگے مزید بڑھے گی۔
عمران خان نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ مہنگائی کرنے والی حکومت کے لوگ ملک سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہوں گے، اپنا پیسہ ملک سے باہر رکھ کر یہ لوگ بیرون ملک پاکستانیوں سے کہہ رہے ہیں خیرات دیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملک تماشہ دیکھ رہا ہے، 18 دن ہوگئے، پنجاب اور کے پی کے گورنرز نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی، 90 دن بعد انتخابات نہیں ہوئے تو گورنرز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ بنے گا۔عمران خان نے کہا کہ منصوبہ یہ تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، بولنے والوں کے منہ بند کیے جائیں، سارا ملک عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، امید ہے عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی، قوم تماشہ دیکھ رہی ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے یا نہیں؟

Tags: پاکستان تحریک انصافجیل بھرو تحریکعمران خان
ShareTweetSend
Previous Post

علامہ شبلی نعمانی میموریل ہیلپ لائن کے تحت مفتی طبی کیمپ

Next Post

افسران بی جے پی ایجنٹ کی طرح کررہے ہیں کام:اکھلیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سماجوادی پارٹی کی کمان پھراکھلیش کے سپرد

افسران بی جے پی ایجنٹ کی طرح کررہے ہیں کام:اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In