منگل, جولائی 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں مذہبی خبریں

 ایمان کی حفاظت کیلئے بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری:مفتی محمدثناء الہدی قاسمی

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 18, 2023
in مذہبی خبریں
0
 ایمان کی حفاظت کیلئے بنیادی دینی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری:مفتی محمدثناء الہدی قاسمی
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ(پریس ریلیز):تعلیم ہرانسان کی بنیادی ضرورت ہے،تعلیم قوموں کی ترقی اوران کی سربلندی اورسرفرازی کی ضمانت ہے،اسی لئے اسلام میں تعلیم کوبڑی اہمت دی گئی ہے ، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کارنبوت میں سب سے پہلے تلاوت کتاب کوبیان کیاہے جس سے یہ معلوم ہوتاہے کہ ایک مسلمان کی تعلیم کاآغازقرآن کریم سے ہوناچاہئے تاکہ بچوں کے دل ودماغ میں شروع ہی سے اللہ کی کتاب کی عظمت اور ایمان ویقین کی پختگی آجائے ،ان خیالات کااظہار حضرت مولاناومفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ نے شہرراورکیلا کی نورمسجد میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے کہ حضرت امیرشریعت مولاناسیداحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کی ہدایت پرامارت شرعیہ کے علماء کاایک موقروفدحضرت مولانامفتی محمدثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں ضلع سمڈیگاجھارکھنڈ کے مختلف مواضعات کے دورہ کے بعدان دنوں ضلع سندرگڑھ اڈیشہ کے مختلف مواضعات شہرراورکیلا،بنڈے گا،راس پترا،بنئی گڑھ،لوہنی پاڑہ،پانپوش سیکٹر۱۵وغیرہ کادعوتی واصلاحی دورہ کررہاہے ،حضرت والانے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ مدارس میں پڑھنے والے طلباء دینی تعلیم کے لئے وقف ہیں ان کواسی تعلیم کے لئے خاص رکھیں، کیونکہ مدارس میں پڑھنے والے طلباء صرف چارفیصدہیں باقی چھیانوے فیصد بچے جواسکول وکالج میں پڑھ رہے ہیںاصلا ان کی دینی تعلیم کی فکرکرناضروری ہے، انہوں نے مزیدفرمایاکہ اسلام نے سب سے پہلے تعلیم بالغان کاتصوردیاہے ہمیں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان اوربوڑھے حضرات کی بنیادی تعلیم کی فکرکرنا بھی ضروری ہے۔

اس سے قبل ضلع سندرگڑھ کے بنئی گڑھ اور پانپوش میں بھی اجلاس عام منعقد ہواجس میں قائدوفدنے لوگوں کواتحادواتفاق اوراجتماعیت کے ساتھ زندگی گزارنے ،برائیوں سے اجتناب کرنے اوراپنی بڑائی کودل سے نکال کراللہ کی بڑائی دل میں بٹھانے کی تلقین کی ،وفدمیں شامل حضرت مولاناقمرانیس قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں امارت شرعیہ کے دینی واصلاحی پیغام کوموثراندازمیں بیان کیا اورمارت شرعیہ کی ہمہ جہت خدمات کاتفصیل سے تذکرہ کرتے ہوئے لوگوں کوامارت شرعیہ سے جڑکراجتماعی زندگی گزارنے پرزوردیا،مولانااحمدحسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ نے دینی وعصری علوم کی اہمیت پرپرمغزخطاب فرمایااوردینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں مہارت پیداکرنے اورتعلیم کے ہرمیدان میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی تاکیدکی ،مولانامفتی مجیب الرحمان قاسمی معاون قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے دارالقضاء کی اہمیت اور اس کی ضرورت کوقرآن وحدیث کی روشنی میں اور صحابہ کرام کے واقعات سے مدلل اندازمیں عوام کوسمجھایااور آپسی اختلافات وخاندانی نزاعات کودارالقضاء کے ذریعہ حل کرانے اورمیراث کی تقسیم پرزوردیا،مولانامفتی عبدالودود قاسمی قاضی شریعت راورکیلانے ایمان کی اہمیت کوبیان کرتے ہوئے نئی نسل کے ایمان کی حفاظت کے لئے مکاتب کی تعلیم کومضبوط کرنے کی اہمیت بیان کی،،مولانامفتی مجاہداللہ قاسمی مبلغ امارت شرعیہ نے معاشرہ میں پھیلی برائیوں کوختم کرکے اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول اللہ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی ،اجلاس کوکامیاب بنانے میں حافظ شہاب الدین مبلغ امارت شرعیہ ،مولاناکرامت حسین اور مولاناعتیق الرحمان قاسمی معلمین دفترامارت شرعیہ راورکیلانے اہم رول اداکیا،وفدکادورہ ابھی جاری ہے۔

Tags: ایمانراورکیلامفتی محمدثناء الہدی
ShareTweetSend
Previous Post

بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوتاہی معاشرے کیلئے مضر :مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی

Next Post

آیوشمان کھرانہ یونیسیف انڈیا کے قومی سفیر بنے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آیوشمان کھرانہ یونیسیف انڈیا کے قومی سفیر بنے

آیوشمان کھرانہ یونیسیف انڈیا کے قومی سفیر بنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In