ایتھنز(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے یونان کے ایک روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو ‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کی سطح تک بڑھانے اور دفاع، پیداوار اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے سائبر سیکورٹی بڑھانے کے عزم کے ساتھ، 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مسٹر مودی نے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کیریفکوس میچوتاکس اور میں نے آج ہندوستان-یونان شراکت داری کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر مودی آج ہی جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد یہاں آئے ہیں۔ وہ وزیر اعظم مسٹر میچوتاکس کی دعوت پر ایتھنز کے دورے پر ہیں۔ سال 1983 کے بعد ہندوستان کا کوئی بھی وزیر اعظم پہلی بار یونان کے دورے پر آیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ "ہندوستان اور یونان بنیادی ڈھانچے، زراعت، تعلیم، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیں گے۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور یونان دونوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔مسٹر مودی نے کہا، "ہندوستان، یونان علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ یونان کے وزیر اعظم سے ان کی گفتگو میں دہشت گردی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔صبح ایتھنز پہنچنے پر، وزیر اعظم مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور ‘نامعلوم فوجیوں کی یادگار’ پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے میزبان وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت میں حصہ لیا۔دونوں وزرائے اعظم آج ہی دونوں ممالک کے تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔