نئی دلی(ایجنسیاں) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مالدیپ کے اپنے ہم منصب عبداللہ شاہد سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ مالدیپ کے وزیر خارجہ اور یو این جی اے کے صدرعبداللہ شاہدسے مل کر خوشی ہوئی۔ یو این جی اے کی صدارت کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی۔ ہمارے خصوصی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ۔
عبداللہ شاہد، جو یو این جی اے کے سربراہ بھی ہیں، 28 سے 29 اگست 2022 تک ہندوستان کے دورے پر تھے ۔ اتوار کو شاہد نے ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی مثالی قیادت پر مبارکباد دی۔ میٹنگ کے دوران، یو این جی اے کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں، بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے ادا کردہ اہم کردار کو تسلیم کیا، جہاں انہوں نے اسے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ تمام امن پسند جمہوریتوں کے لیے "فخر کا باعث” قرار دیا۔ وبائی مرض سے بحالی کے مرحلے کے دوران ہندوستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، شاہد نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے ‘دنیا کی فارمیسی’ ثابت کیا ہے اور دنیا کے دور دراز حصوں میں کئی ممالک کی مدد کی ہے۔ اس سے پہلے خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے 28 اگست کو شاہد سے ملاقات کی تھی اور انہیں یو این جی اے کے آئندہ اجلاس میں ہندوستان کی ترجیحات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے بقیہ دور اقتدار کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔