ہندوستانی طلباء کے لئے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی جے شنکر کی نانییا مہوتا سے استدعا
آکلینڈ (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانییا مہوتا سے ملاقات کی کہ وہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی مسٹر جے شنکر نے ٹویٹر پر ہونے والی گفتگو کو گرمجوشی سے بھرپور اور مفید بتاتے ہوئے کہا ’’ انہوں نے کووڈ سے متاثرہ ہندوستانی طلباء کا مسئلہ اٹھایا انہوں نے نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے جلد ویزے کے عمل کی اپیل کی ‘‘۔
انہوں نے کہا “آج دوپہر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانییا مہوتا کے ساتھ گرمجوشی سے اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دو معاشرے جو روایت اور ثقافت کا احترام کرتے ہیں، زیادہ عصری تعلقات کے لیے کوشاں ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’یہ تب ہوگا جب ہم کاروبار، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل، تعلیم، ہنر اور زراعت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آب و ہوا کی تبدیلی، عالمی وبا اور میری ٹائم سیکورٹی سمیت عالمی مسائل پر تعاون کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، وزیر خارجہ نے بات چیت کے دوران ہند-بحرالکاہل اور یوکرین تنازعہ جیسے بین الاقوامی خدشات پر تبادلہ خیال کی تعریف کی۔
انہوں نے لکھا کہ اس دوران اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کو اہمیت دی گئی۔ واضح رہے کہ مسٹر جے شنکر 5 سے 11 اکتوبر تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ وہاں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کریں گے اور ہندوستانی برادری کے کئی طے شدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔