کھڑگپور، 20 مارچ (یو این آئی) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگپور اور ہندوستانی بحریہ نے ٹیکنالوجی کی ترقی، اختراعی حل اور مشترکہ تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے عزم کی علامت ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔نیول ہیڈکوارٹرمیں میٹریل (ڈاکیارڈ اینڈ ریفٹ) کے اسسٹنٹ چیف ریئر ایڈمرل کے سری نواس اور آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈین، آر اینڈ ڈی پروفیسر رنٹو بنرجی نے منگل کو دہلی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس دوران آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائریکٹر وریندر کمار تیواری موجود تھے۔
مطالعہ کے شعبوں میں پروپلشن سسٹم، سسٹمز اور کنٹرولز، آلات اور سینسر، صنعتی انجینئرنگ اور آپریشنز کی تحقیق اور نینو ٹیکنالوجی، ہائیڈرو ڈائنامک اسٹڈیزآف فلوئڈ، کمپیوٹر -ایڈڈ ڈیزائن، سسٹمز اور ڈیوائسز کے مکینیکل ڈیزائن کا مطالعہ شامل ہے۔
سطحی علاج، صوتیات، ریئلبلٹی، کوانٹم اور کوانٹم میکینکس، اے آئی، ایم ایل، بگ ڈیٹا اینالیٹکس، میکیٹرونکس اور روبوٹکس کا مطالعہ بھی پروگرام کے دائرہ کار میں آئے گا۔
ہل اپینڈیج انٹریکشن، ہل سی انلیٹ انٹریکشن، ایرو ڈائنامکس/پلوم ٹریجیکٹریز، جہاز کے ڈھانچے کی اصلاح، اسٹیل ٹیکنالوجی کے علاوہ دیگرانجینئرنگ موضوعات کے لئے کمپیوٹیشنل فلوڈ ڈائنامکس پر دیگر خصوصی ترقیاتی مطالعات کو شامل کیا جائے گا۔
مسٹرتیواری نے کہا، "یہ شراکت اکیڈمک تعاون کو فروغ دے گی، دفاع سے متعلق ٹیکنالوجیز کی سائنسی تفہیم میں اضافہ کرے گی اور ہندوستانی بحریہ کی دلچسپی کے شعبوں کے موضوعات پر ہندوستانی بحریہ کے زیر اہتمام طلباء کے تحقیقی پروجیکٹوں کو شروع کرنے سمیت باہمی طور پر فائدہ مند علاقوں میں تحقیق کرے گی۔”
اسٹریٹجک تعاون ہندوستانی بحریہ اور آئی آئی ٹی کھڑگپور کی ٹیموں کو شامل کرتے ہوئے مشترکہ تحقیق اور ترقی کے اقدامات پر مرکوز ہے۔ایم او یو کا کوآرڈینیشن آئی این ایس شیواجی، لوناوالا کے ذریعے کیاجائے گا۔ یہ صف بندی جدت اور علم کے تبادلے کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے، تعلیم اور فوج کے درمیان ایک علامتی تعلق کی طرف ایک اقدام کی علامت ہے۔