ممبئی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):آج 29جنوری 2023 کو اُڑان پہلا انٹر اسکول چلڈرنس فیسٹیول آل انڈیا آیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن آیٹاممبرا یونٹ کی جانب سے انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممبرا کی تقریباً 19اسکولوں کے 100طلبہ نے پُر جوش حصہ لیا۔ یہ جانکاری ممبئی سے صحافی نہال صغیرنے دی ہے۔ڈراینگ،نظم خوانی،غزل خوانی،مضمون نویسی اور اخلاقی کوئیز کے مقابلوں میں شرکت کی۔ان تمام مقابلوں کے لئے ماہر 12 جج کے پینل کی نگرانی میں اول،دوم،سوم اور ترغیبی انعامات کےلئے طلبہ کو منتخب کیاگیا۔ 24 انعام یافتہ طلبہ کو مہمانان کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔طلبہ کے ساتھ آیے ہویے اساتذہ کو بھی مومینٹو دیے گیے۔اس تقریب کا آغاز اللہ ربّ العزت کی تعریف سے کیا گیا۔اس کے بعد حمد اور نعت شریف پڑھی گئی۔ اسرائیل سر نے چلڈرن فیسٹیول اور آئیٹا کا تعارف اور اغراض ومقاصد بتائے۔ اس کے بعد مہمانان نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ محترم ڈاکٹر اسداللہ خان کی صدارت کے زیر اثر یہ تقریب انجام پائی ۔محترم سجاد اختر سر کی پُراثر نظامت نے اس تقریب میں چار چاند لگا دئیے ۔ مہمان خصوصی محترم جناب ڈاکٹر سراج چوگلے ،ریاستی صدر سید شریف ،سید خالد سر،سید زاہد سر،عثمان سیخانی سر، ڈاکٹر عبدلماجد سر، مکرم خان ضلعی صدر اور دیگرمہمان تشریف فرما تھے۔
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر جناب سید شریف نے کہا کہ ہم اساتذہ کو سماجی تبدیلی کا اہم رول مانتے ہیں ۔ سید شریف نے مزید کہا کہ آئیٹا ملک بھر میں کام کررہی ہیں اور ریاست مہاراشٹرا میں بھی متحرک ہے۔
صدر جلسہ ڈاکٹر اسد اللہ خان سر نے کہا کہ اُڑان فیسٹیول بچوں کی ترقی کے لئے ہے۔ آئیٹا نے پہلی اُڑان بھری ہے۔ جو بہت آگے جائیگی اور بہت بڑی اُڑان ہوگی ان شاء اللہ۔ ٹیچرز نے بھی اس سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے ایکسیلنس کلاس اور ایک بندہ خدا اور دیگر نے بھرپور تعاون کیا۔
آئیٹا ممبرا کے صدر محمد اسلم سر نے بتایا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں خان اسرائیل سر مقامی سیکرٹری، مومن رضوانہ، انصاری کلثوم، آفتاب عالم، اعجاز شیخ، وسیم سید، معراج شیخ، مبین پتلباب، اسماعیل شیخ اور دیگر ممبران نے کافی دنوں سے محنت کی۔ دوران پروگرام بچوں اور اساتذہ کو ناشتہ بھی فراہم کیا گیا۔ اس پروگرام کے تعلق سے اساتذہ اور طلبہ نے کہا کہ اس طرح سے مزید پروگرامز ہونے چائیے اور دوسرے مقابلے بھی شامل ہونا چاہیے۔ کچھ اساتذہ نے کہا کہ اساتذہ کے لیے بھی مقابلے ہونے چائیے۔
رسم شکریہ اور راشٹریہ گیت کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔