اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

جہانگیر کے دربار کے ملک الشعراءطالب آملی کی زندگی اور شعری خدمات پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 9, 2023
in بزم شمال
0
جہانگیر کے دربار کے ملک الشعراءطالب آملی کی زندگی اور شعری خدمات پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ،(پریس ریلیز): اسکالرز، ادیبوں اور فیکلٹی ممبران نے مغل بادشاہ جہانگیر کے دربار کے ملک الشعراءمحمد طالب آملی کی حیات اور شعری خدمات پر مبنی ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ’محمد طالب آملی کی خدمات اورفکر ‘ میں سیر حاصل گفتگو کی۔ سیمینار کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف فارسی ریسرچ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے ایران کلچر ہاوس، نئی دہلی کے تعاون سے کیا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ مغل بادشاہوں نے سبھی جغرافیائی خطوں اور سماج کے طبقات کی نمائندگی کرنے والے شعرائ، موسیقاروں اور فنکاروں کی کثیر تعداد میں سرپرستی کی، جو کہ کمیونٹیز کے درمیان سماجی و ثقافتی روابط ، اور حکمرانوں کے غیر متعصبانہ رویہ کا نتیجہ تھا۔ ہندوستان اور ایران کے قریبی تاریخی و ثقافتی تعلقات کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایران کو اپنا ہمسایہ سمجھتا ہے اور وہاں سے تقریباً 20 فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر گلریز نے کہا ”تہذیبوں کے درمیان تصادم کے نظریہ کے بجائے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے نظریہ کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے“۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت قدیم دور سے ثقافتی تبادلے کئے ہیں جنھیں اجاگر کرنا چاہئے اور نوجوانوں کو اس سے متعارف کرنا چاہئے۔ پروفیسر گلریز نے اے ایم یو اور ایران کے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے راستے تلاش کرنے اور نوجوان طلباءو طالبات کے لئے فنون لطیفہ، لوک موسیقی، ادب اور شاعری کی تفہیم کے مختصر مدتی کورس شروع کرنے پر زور دیا۔
ایران کلچر ہاوس کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ طالب آملی ایران سے ہندوستان آئے اور اپنی شعری حس و ذکاوت اور مخصوص انداز میں نظمیں کہنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے اور دربار کے ملک الشعراءقرار پائے ۔ ڈاکٹر ربانی نے ہندوستان اور ایران کے ثقافتی اور ادبی تعلقات پر تفصیل سے گفتگو کی ۔پروفیسر آذرمی دخت صفوی، مشیر اور بانی ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف پرشین ریسرچ نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ طالب آملی ہند- فارسی طرز کی شاعری کے سب سے بڑے نمائندے تھے اور ان کے شعری انداز کو بعد میں پورے ہندوستان میں وسیع پیمانے پر رواج ملا۔وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، برصغیر ہند و پاک اور عثمانیوں کے ترکی میں سیاسی، سماجی، اقتصادی، عسکری اور ادبی محاذوں پر پیش آنے والے واقعات کے پس منظر میں ہندوستان اور ایران کے ادبی و لسانی منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکبر اور جہانگیر کے دورِ حکومت میں ادب و شاعری اور فنون لطیفہ کو زبردست عروج حاصل ہوا، اور طالب آملی فارسی شاعری کے ہندوستانی بہاریہ عہد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پروفیسر صفوی نے مزید کہاکہ اُن دنوںمیں متعدد شاعر، فنکار اور موسیقار ہندوستان آئے کیونکہ اسے ’دارالامان‘ یعنی امن و سلامتی کی جگہ سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے طالب آملی کے کئی اشعار سنائے اور ان کے شعری انداز کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کرتے ہوئے مازندران یونیورسٹی، ایران کے پروفیسر مرتضیٰ محسنی نے کہا کہ طالب آملی ایران کے مازندران کے علاقے سے ہندوستان آئے تھے جو فن اور ثقافت کے اعتبار سے بہت مالا مال خطہ ہے۔پروفیسر عارف نذیر، ڈین، فیکلٹی آف آرٹس نے کہا کہ ہندوستان کے لیے دنیا ایک کنبہ ہے اور وسودھیو کٹمبکم قدیم زمانے سے ہی ہمارا نعرہ رہا ہے۔انہوں نے سماج میں بھائی چارے، اتحاد اور یکجہتی کی اقدار پر زور دیا اور طالب آملی کو ہندوستان کی مشترکہ ثقافت کا نمائندہ قرار دیا۔اس موقع پر شعبہ فارسی کی چیئرپرسن پروفیسر رعنا خورشید نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد عثمان غنی نے مہمانوں کا جوش و خروش کے ساتھ خیرمقدم کیا اور حاضرین سے ان کا تعارف کرایا۔سیمینار میں متعدد ہندوستانی اور ایرانی مندوبین نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر نعیمہ خاتون، پرنسپل، ویمنس کالج، اے ایم یو، پروفیسر ذکیہ اطہر صدیقی، اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد موجود رہی۔
ڈاکٹر محمد احتشام الدین نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔افتتاحی اجلاس کے بعد ایرانی فنکار استاد علی اصغر رستمی، مرتضیٰ نیک زاد اور بروز بہرامی نے ایرانی لوک موسیقی اور نظم خوانی پر مبنی روایتی پروگرام ’طالب خوانی‘ میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

Tags: انسٹی ٹیوٹ آف فارسی ریسرچجہانگیرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

نتیش نے بہار اسٹارٹ اپ بی۔ ہب کا افتتاح کیا

Next Post

نوبل انعام سے سرفراز پروفیسر محمد یونس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خطاب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نوبل انعام سے سرفراز پروفیسر محمد یونس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خطاب

نوبل انعام سے سرفراز پروفیسر محمد یونس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In