پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

نوبل انعام سے سرفراز پروفیسر محمد یونس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خطاب

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 9, 2023
in آئینہ شہر
0
نوبل انعام سے سرفراز پروفیسر محمد یونس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خطاب
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے پچھلے دنوں منعقدہ نوبل انعام سے سرفراز لیکچر سیریز کے تحت نوبل انعام سے سرفراز اور بنگلہ دیش گرامین بینک کے بنیاد گزار پروفیسر محمد یونس نے افتتاحی خطبہ (آن لائن) ارشاد فرمایا۔ پروگرام کے آغاز میں صدر شعبہ پروفیسر اشریف علیان نے ہندوستان اور بیرون ہندوستان کے مہمانوں اورشرکا خیر مقدم کیا۔انھوں نے کہاکہ آج کا دن تاریخی اور یادگارہے کیوں کہ نوبل انعام سے سرفراز شخصیت کو شعبے میں مدعو کرنے کا دیرینہ خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہاہے۔
پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے خطبے میں یونیورسٹی کی حالیہ حصولیابیوں یعنی ناک کی جانب سے اے پلس پلس گریڈ کی یافتگی اور ہندوستان کی سرکردہ یونیورسٹیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تیسرے مقام پر (این آئی آرایف دوہزاربائیس) آنے کو اجاگر کیا۔انھوں نے معزز ہستیوں کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مدعو کرنے اور اختراعی پروگرام کے انعقاد کے لیے شعبے کی مساعی کی تعریف کی۔پروفیسر نجمہ نے اپنی تقریر میں پروفیسر محمد یونس کی دنیا بھر میں مائیکروفائنانس،مائیکروکریڈٹ، یونس سوشل بزنس(وائی ایس بی) اور غریبوں کی بہبود کے لیے کی جانے والی خدمات کی اہمیت اور ان کی معنویت پر زور دیا۔
پروفیسر محمد یو نس نے ستر کی دہائی میں اس بنگلہ دیش کی صور ت حال کی وضاحت کی جب بنگلہ دیش غربت،بے روزگاری،بیماریوں،قحط اور اموات سے نبردآزما تھا۔اس وقت انھوں نے فیصلہ کیاکہ کچھ ایسا کریں جس سے غریب عوام کوفائدہ پہنچے اور اس سلسلے میں انھوں نے ایک کام کی شناخت بھی کرلی جو بنیادی طورپر غریبوں کے استحصال اور لگاتار غربت کے لیے اصل ذمہ داربھی تھا یعنی قرض کا دباؤ۔اس کے حل کرنے کے لیے ایک بنکنک نظام کی ضرورت تھی جو کولیٹرل فری ہو اور کاغذات بھی کم لگتے ہوں اسی لیے انھوں نے انیس سو تیراسی میں بنگہ دیش گرامین بینک قائم کیا۔غیر روایتی انداز کے بنکنگ نظام کی پوری دنیامیں بات ہونے لگی۔
پروفیسر یونس نے کہاکہ گزشتہ چالیس برسوں میں گرامین بینکوں میں قرض واپسی کی شرح صد فی صد ہے۔گرامین بینک میں عورتوں کو قرضہ دینے میں ترجیح دی جاتی ہے کیوں کہ معاشی بحران کے حالات میں وہی ہیں جن پر مصیبتوں کو نزلہ ٹوٹتاہے۔امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ا س ماڈل کو کامیابی سے اپنایا گیاہے۔
اخیر میں پروفیسر یونس نے پرسنل انٹریسٹ اور زیادہ سے زیادہ نفع کمانے کے ہمارے رویے کی طرف سنجیدہ تشویشات کا اظہار کیا۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہمارے موجودہ معاشی نظام کے لیے بڑھتی ہوئی عالمی حدت،بڑے پیمانے پر بے روزگاری اور ایک جگہ دولتوں اور سرمایوں کو جمع کرنا ہی ذمہ دار ہیں۔لہذا ہمیں تین صفر کے لیے کام کرنا چاہیے یعنی صفر کاربن اخراج،سرمایہ اور دولت کو بالکل جمع نہ کرنا اور صفر بے روزگاری۔انھوں نے نوجوان شرکا سے اپیل کی کہ وہ پانچ رکنی ٹیم کی ایک تھری زیرو کلب بنائیں۔اس کے بعد یہ سلسلہ ایک نئی تہذیب کو تشکیل دے گا۔اس لیے پروفیسر یونس نے نصیحت کی کہ اس سے پہلے کہ کافی تاخیر ہوجائے ہمیں موجودہ انسانی تہذیب کے ناکام ہونے سے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس لیے یونیورسٹیاں اور پڑھا لکھا طبقہ اور پالیسی سازکو نئی معاشی ترتیب کو تشکیل دینے میں اہم کردار اد کرنا ہوگاکہ جہاں صرف ذاتی دلچسپی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ ہمارے مشترکہ مفادات بھی اہمیت رکھتے ہوں۔انھوں نے اپنا مشہور اقتباس پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر ختم کی کہ ’اگر آپ تصور کرتے ہیں تو وہ ایک دن ہوجاتاہے لیکن اگر آپ تصور ہی نہیں کرتے تو کبھی نہیں ہوتا۔‘
کوآرڈی نیڑ لیکچر سیریز،شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر بی۔سری نواسوکے اظہار تشکرکے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

Tags: پروفیسر محمد یونسجامعہ ملیہ اسلامیہنوبل انعام
ShareTweetSend
Previous Post

جہانگیر کے دربار کے ملک الشعراءطالب آملی کی زندگی اور شعری خدمات پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

Next Post

عربی ادب کی مختصر تاریخ پرمبنی پروفیسر ڈاکٹر شکیل محمد ہرزک کی کتاب کی اشاعت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عربی ادب کی مختصر تاریخ پرمبنی پروفیسر ڈاکٹر شکیل محمد ہرزک کی کتاب کی اشاعت

عربی ادب کی مختصر تاریخ پرمبنی پروفیسر ڈاکٹر شکیل محمد ہرزک کی کتاب کی اشاعت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In