اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عالم اسلام

اسرائیل نے وسطی غزہ پر حملے کردئیے

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 27, 2023
in عالم اسلام
0
اسرائیل نے وسطی غزہ پر حملے کردئیے
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیت المقدس(ایجنسیاں):جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں پر حملے کردئیے، حماس سے وابستہ القسام بریگیڈز کے ذرائع نے بتایا کہ15 اسرائیلی حملوں میں پٹی کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے آسمان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور طیارہ شکن میزائلوں سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کیا ہے۔ ’’العربیہ ‘‘کے نمائندے نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں زیر زمین سرنگ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب 8 راکٹ فائر کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم نے ان راکٹوں میں سے تین کو ناکارہ بنا دیا۔ اس کے بعد غزہ سے راکٹ فائر کئے جانے کے تناظر میں پٹی کے اطراف کی بستیوں میں سائرن بجائے جانے لگے۔
دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعرات کو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں فلسطینی جنگجوؤں اور کم از کم ایک شہری کی شہادت کے بعد کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں، تاکہ شہریوں کی جانوں کے مزید نقصان کو روکا جا سکے اور مغربی کنارے میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کیا جائے۔ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی طرف داغے گئے دو میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔غزہ کی پٹی پر اسلامی تحریک مزاحمت۔ حماس کا کنٹرول ہے۔ اس کی جانب سے راکٹ فائر کرنے سے قبل جمعرات کو مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے میں اس سال فلسطینیوں کی سب سے زیادہ شہاادتیں سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن نے غزہ کے شمال میں واقع شہر عسقلان پر اسرائیلی انٹرسیپٹر میزائلوں کا ویڈیو کلپ نشر کیا۔ مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی سپیشل فورسز کے حملے کے دوران کم از کم 9 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد فریقین میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے بتایا ہے کہ فلسطینی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن "اب موجود نہیں ہے۔” یہ بات فلسطینی صدر محمود عباس کی سربراہی میں فلسطینی قیادت کے ایک ہنگامی اجلاس بعد جاری بیان میں سامنے آئی۔ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ کی طرف سے جمعرات کی شام منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پڑھے گئے بیان کے مطابق فلسطینی قیادت نے بین الاقوامی تحفظات کو نافذ کرنے کے لیے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رجوع یو این قرارداد کے باب ہفتم اور یکطرفہ اقدامات کو روکنے سے متعلق حصے پر عملدرآمد کے لیے کیا جائے گا۔ابو ردینہ نے مزید کہا کہ فلسطینی قیادت نے فوری طور پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ جنین میں جمعرات کو ہونے والے قتل عام کے معاملہ کو بھی ساق جارحیتوں کے ساتھ شامل کیا جا سکے۔ انسانی حقوق کونسل میں بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی سے جنین پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کرنے اور اس کی ذمہ داری عائد کرنے کا بھی کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں میں شمولیت جاری رکھنے اور فلسطینی موقف کی حمایت کے لیے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ابوردینہ نے مزید کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے تمام فلسطینی قوتوں سے ہنگامی اجلاس بلانے کا کہا ہے کہ سب ایک جامع قومی وژن پر متفق ہوں اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرلیں۔ایک فوری سفارتی اقدام کے تحت اقوام متحدہ اور جنیوا اور سوئٹزرلینڈ میں باقی بین الاقوامی تنظیموں میں فلسطین کے مبصر مشن نے مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے کے حوالے سے فوری پیغامات سوئس وزیر خارجہ، انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر ، بین الاقوامی ریڈ کراس کے صدر، بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے تک پہنچائے ہیں۔

Tags: اسرائیلحملہوسطی غزہ
ShareTweetSend
Previous Post

کینیڈا کا اسلاموفوبیا کے خلاف پہلی بار نمائندہ خصوصی تعینات

Next Post

صومالیہ میں امریکی آپریشن،سینئر رہنما سمیت داعش کے 10ارکان ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
صومالیہ میں امریکی آپریشن،سینئر رہنما سمیت داعش کے 10ارکان ہلاک

صومالیہ میں امریکی آپریشن،سینئر رہنما سمیت داعش کے 10ارکان ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In