نئی دہلی : (پریس ریلیز) انویشن اینڈ اسکل سینٹر، آئی ایس ٹی سی دہلی نے کمپیوٹر کانسپٹ میں سرٹیفکیٹ (CCC) کورس کا ایک نیا بیچ شروع کیا ہے۔ کورس میں داخلہ لینے سے طلباء کو کئی فائدے مل سکتے ہیں۔
کورس کو آرڈینیٹر ابو ذر نے بتایا پہلے سے ملازمت پیشہ افراد کے لیے یہ کورس ان کی ملازمت میں ترقی دلا ئے گا ، کمپیوٹر کی مہارت بہت سی صنعتوں میں ضروری ہے۔
داخلے کے خواہش مند طلبا سینٹر کی ویب سائٹ https://istcenter.in/ پر وزٹ کر سکتے ہیں ۔ یہ سینٹر جامعہ نگر میں واقع مرکزی مکتبہ پبلشر کی عمارت کی پہلی منزل پر چلایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کورس طلباء کو کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنا تا ہے۔ طلبا کو کمپیوٹر کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے قابل بنا کر ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو نکھارنے میں مدد کرے گا ۔
یہ پروگرام وژن 2026 کے روزگار فراہمی کے شعبے کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے ، ہر سال 150 طلبا الگ الگ بیچ میں ٹریننگ لیکر روزگار پا رہے ہیں ۔ دور حاضر میں پائیدار ترقی میں جدید علوم سے واقف نوجوانوں کی شمولییت کا بڑا رول ہے ۔