پیر, مئی 19, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جئے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ میں پھانسی کی سزا پانے والے چار افراد مقدمہ سے بری

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 29, 2023
in خاص خبریں
0
جئے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ میں پھانسی کی سزا پانے والے چار افراد مقدمہ سے بری
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حکومت کی جانب سے داخل سزا کی تصدیق کی عرضداشت خارج ،عدالت عالیہ کے فیصلہ پرمولانا ارشدمدنی کااظہار اطمینان

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): 13 مئی 2008کو راجستھان کے ثقافتی شہر جئے پور میں رو نما ہونے والے سلسلہ واربم دھماکہ معاملے میں آج ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے چار ملزمین کو پھانسی کی سزا دیئے جانے والے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پھانسی کی سزا کی تصدیق کی عرضداشت کو خارج کرتے ہوئے ملزمین کی جانب سے داخل اپیل کو قبول کرلیا اور تمام ملزمین کو پھانسی کی سزا سے بری کردیا۔ جمعیۃ علماء کی جانب سے جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔جئے پور سیشن عدالت نے پانچ میں سے چار ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا تھا جبکہ ایک ملزم کو تمام الزامات سے بری کردیا تھا۔ ملزمین پر الزام تھا کہ وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے رکن ہیں اور انہوں نے ہی سلسلہ وار بم دھماکے کئے تھے۔ ان بم دھماکوں میں 80 /لوگوں کی موت جبکہ 176 /لوگ زخمی ہوئے تھے۔
اس مقدمہ کا سامنا کرنے والے ملزمین محمد سیف، محمد سرور اعظمی، سیف الرحمن اور محمد سلمان کو پھانسی کی سزا ہوئی تھی جبکہ ملزم شہباز حسین کوناکافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا گیا تھا۔ ایک جانب جہاں پھانسی کی سزا پانے والے چاروں ملزمین نے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کی تھی وہیں ریاستی حکومت نے بری ہونے والے شہباز احمد کے خلاف اپیل داخل کی تھی اور عمر قید کی سزاؤں کو پھانسی میں تبدیل کرنے کی اپیل داخل کی تھی جسے عدالت نے خارج کردیا۔جئے پورہائی کورٹ کی دورکنی بینچ کے جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس سمیر جین نے تمام اپیلوں پر یکجا سماعت کی، تقریباً ساڑھے تین مہینوں تک ہائی کورٹ میں بحث چلی، عدالت نے گذشتہ برس 3/ نومبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج عدالت نے اپنے زبانی حکم نامہ میں تمام ملزمین کو جیل سے فوراً رہا کئے جانے کا بھی حکم جاری کیا، تفصیلی فیصلہ عدالت بعد میں ظاہر کریگی۔
واضح ہوکہ اس اہم فیصلہ پر اپنے اطمینان ومسرت کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے کہا کہ عدالت کایہ فیصلہ قانون وانصاف کی جیت ہے اور ان متعصب ایجنسیوں کے منھ پر ایک طمانچہ ہے، جو غیر جانبدارانہ تفتیش کی جگہ بے گناہوں کو جیلوں میں ڈال کر نہ صرف اپنی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں بلکہ دھڑلے سے یہ دعویٰ کردیتی ہے کہ ہم نے اصل مجرموں کو پکڑلیا ہے، مولانا مدنی نے کہا کہ یہ کوئی پہلاواقعہ نہیں ہے کہ جس میں ان ایجنسیوں کو منھ کی کھانی پڑی ہے، اس سے پہلے بھی متعددمعاملوں میں ان متعصب ایجنسیوں کا دہراکرداراجاگرہوچکاہے، انہوں نے کہا کہ ہم اول دن سے یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ جب تک پولس اورتفتیشی ایجنسیوں کی جواب دہی طے نہیں کی جائے گی اسی طرح بے گناہوں کی زندگیوں سے کھلواڑہوتارہے گا،مولانا مدنی نے کہا کہ متعصب انتظامیہ کی ظلم وزیادتیوں کے خلاف امیدکی کوئی کرن نظرآتی ہے توعدالتیں ہی ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں اختیاردیا ہواہے وہ کیسے نااہل فرقہ پرست اورمتعصب ہیں کہ وہ صرف مذہب کی بنیادپر بے قصورلوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں دوسری جانب عدالتیں بے گناہ افرادکو باعزت بری کرکے فرقہ پرست طاقتوں اوران کے دباؤمیں کام کرنے والی ایجنسیوں کو یہ باورکرارہی ہیں کہ وہ جھوٹے مقدمات میں پھنساکر بے قصورلوگوں کی زندگیوں کو بربادکرنے سے بازآئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا معاملہ بھی ہے، لیکن افسوس اس پر حکومتی اداروں کوچھوڑیئے انسانی حقوق کی علمبرداری کا دعویٰ کرنے والی تنظیموں اوراداروں کے لوگ بھی چپ ہیں اورجھوٹے الزام میں بند مسلم نوجوانوں کی تباہی وبربادی پر کوئی ایک لفظ نہیں کہتا انہوں نے کہاکہ اگر ایجنسیوں کی جواب دہی کا مطالبہ ہوتاہے تودلیل دی جاتی ہے کہ ایسا کیا گیا توپولس اورتفتیشی ایجنسیوں کا مورال ڈاؤن ہوگا، مولانا مدنی نے سخت لفظوں میں کہا کہ کیاپولس اورایجنسیوں کا مورال انسانی زندگی سے زیادہ قیمتی ہے، چونکہ اس طرح کے معاملہ ایک مخصوص فرقہ سے جڑے ہوتے ہیں اس لئے جب گرفتاریاں ہوتی ہیں توملک کا فرقہ پرست میڈیا سنسی خیزی کے ساتھ ان لوگوں کو دہشت گردبناکر پیش کردیتاہے جب یہی عدالتوں سے باعزت بری ہوتے ہیں تومیڈیامیں ایک لائن کی خبربھی نہیں چلائی جاتی یہ ہے فرقہ پرست میڈیا کادہرامعیارگرفتاری پر ڈھڈھورہ اوررہائی پر خاموشی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مذموم سلسلہ اسی وقت ختم ہوسکتاہے جب حکومت انصاف کا مظاہرہ کرے اوران خاطی افسران کی جواب دہی طے کرکے سزادے جو بے گناہوں کی زندگیوں سے مسلسل کھلواڑکرتے آرہے ہیں۔۔ پھانسی کی سزا پانے والے دو ملزمین محمد سیف اورسیف الرحمن کو قانونی امداد جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)نے قانونی امداد فراہم کی تھی جبکہ مقدمہ سے بری ہونے والے شہاز حسین عرف شہباز احمد (لکھنؤ) کو بھی قانونی امداد فراہم کی گئی۔پھانسی کی سزا پانے والے دو ملزمین کی اپیلوں پر سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے بحث کی جبکہ شہباز احمد کے خلاف داخل اپیل پر ایڈوکیٹ نسانت ویاس اور ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے بحث کی۔دسمبر 2019 کو جئے پور کی خصوصی سیشن عدالت نے چاروں ملزمین کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم کو مقدمہ سے بری کردیا تھا۔
سیشن عدالت نے آٹھ مقدمات میں ملزمین کو قصور وار ٹہرایا تھا، چار مقدمہ میں پھانسی اور چار مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اس مقدمہ میں جئے پور پولس نے آٹھ ایف آئی آر درج کی تھی اور ملزمین پر آٹھ الگ الگ مقدمات قائم کئے گئے تھیلیکن دفاعی وکلاء کی کوششوں سے تمام مقدمات کو یکجا کرکے ان کی سماعت ہوئی جس میں 1296 سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے تھے۔

Tags: جئے پورسلسلہ وار بم دھماکہمقدمہ
ShareTweetSend
Previous Post

ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی قومی کانفرنس کا نئی دہلی میں انعقاد

Next Post

مہاراشٹر سرکار طبی خدمات کےلئے ڈاکٹروں کی حج پر روانگی کوممکن بنائے :اعظمی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سڑک پر نکلنے والے سبھی مذاہب کے جلوس پر قدغن لگے: ابو عاصم اعظمی

مہاراشٹر سرکار طبی خدمات کےلئے ڈاکٹروں کی حج پر روانگی کوممکن بنائے :اعظمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In