نئی دہلی(پریس نوٹ)ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی قومی کانفرنس کا آج نئی دہلی میں انعقاد عمل میں آیا۔ حکومت ہند کے زیر اہتمام قومی کمیشن برائےاقلیت کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مملکتی وزیر برائے اقلیتی امورجان برلا نےشرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے کی ۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگے مہمانوں میں ، وائس چیئرمین جناب کرسی کیخوشرو دیبو ممبر محترمہ سید شہزادی، محترمہ رنچن لہمو، شری دھنیا کمار جناپا گنڈے، انڈیا اسلامک کلچر سنٹر کےذمہ یدار سراج الدین قریشی ڈائریکٹر چاورا کلچر سنٹر دہلی ڈاکٹر فادر روبی کنانچیراقبل ذکر ہیں ۔ تلنگانہ سے میر فراست علی باقری نے نمائندگی کی .انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتی برادری جیسے مسلمان عیسائی، سکھ، بدھ مت اور پارسی کو مدعو کیاگیا تھا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے کہا تمام پچھلی حکومتوں نے کبھی بھی شیعہ کمیونٹی کی دیکھ بھال اور ترقی کی زحمت نہیں کی جو سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مسلم اقلیتوں کے دیگر تمام طبقات میں سب سے زیادہ پسماندہ کمیونٹی ہے حکومتیں شیعہ کمیونٹی کومسلسل نظر اندازکر رہی ہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا پختہ یقین ہے کہ صرف بی جے پی حکومت ہی اس منظر کو تبدیل کر سکتی ہے انہوں نے کہا شیعہ طبقہ نے جماعت کے ساتھ وفاداری کی ہے اورکرتی رہے گی۔