ممبئی(یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی دھونی کو اپنی آنے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی دکھانا چاہتی ہیں۔کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی میں راج کمار راؤ اور جھانوی کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ یہ فلم کرکٹ پر مبنی ہے۔جھانوی کپور نے کہا کہ ہم سب دھونی کے مداح ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم ان سے صرف اس لیے محبت نہیں کرتے کہ وہ کرکٹر ہے۔ ان کا مزاج، ان کے اصول اور وہ جس طرح کے انسان ہیں، ان کی پوری شخصیت مجھے پسند ہے۔ ہم انہیں اور ان کی اہلیہ ساکشی دھونی کو یہ فلم دکھانا چاہتے ہیں۔راجکمار راؤ نے کہا، پوری دنیا دھونی کی فین ہے، دھونی بہت بڑے لیجنڈ پرسن ہیں۔ لیکن وہ جس طرح ٹیم کو لیڈ کرتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔ دھونی بہت ہی ڈاون ٹو ارتھ اور شائستہ انسان ہیں۔ ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کے اندرکسی بھی حالات سے نمٹنے کی اچھی سمجھ ہے۔فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ میں راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کے علاوہ راجیش شرما، کمود مشرا، ابھیشیک بنرجی، زرینہ وہاب اور ارجیت تنیجا بھی نظر آئیں گے۔ شرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی 31 مئی کو ریلیز ہوگی۔