اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

لاہوٹی نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین و سی ای او کا عہدہ سنبھالا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 1, 2023
in خاص خبریں
0
لاہوٹی نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین و سی ای او کا عہدہ سنبھالا
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) ریلوے بورڈ کے ممبر (انفراسٹرکچر) انل کمار لاہوٹی نے آج ریلوے بورڈ کے نئے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھال لیا کابینہ کی تقرری کمیٹی نے یکم جنوری 2023 سے مسٹر لاہوٹی کی ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تقرری کو منظوری دی ہے انہوں نے 17 دسمبر 2022 کو ہی ممبر، انفراسٹرکچر، ریلوے بورڈ کا عہدہ سنبھالاتھا۔ اس سے پہلے وہ سنٹرل ریلوے ممبئی کے جنرل منیجر تھے۔مسٹرلاہوٹی انڈین ریلوے سروس آف انجینئرنگ کے 1984 بیچ کے افسر ہیں۔ انہیں حال ہی میں حکومت کی طرف سے منظور شدہ انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس کے لیول-17 کے پہلے پینل میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے مادھو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس، گوالیار سے سول انجینئرنگ میں گولڈ میڈل کے ساتھ گریجویٹ کیاہے اور روڑکی یونیورسٹی (آئی آئی ٹی، روڑکی) سے ماسٹر آف انجینئرنگ (اسٹرکچر) کیا ہے۔ ریلوے میں اپنے 36 سال سے زیادہ کے کیرئیر کے دوران، وہ سنٹرل، ناردرن، نارتھ سینٹرل، ویسٹ اور ویسٹ سنٹرل ریلوے اور ریلوے بورڈ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
اس سے قبل وہ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے اور کئی ماہ تک ویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر کا اضافی چارج بھی سنبھالا تھا۔ جنرل منیجر کے طور پر ان کی مدت کار میں سب سے زیادہ کسان ریل چلانے اور ریونیو کے لحاظ سے سب سے زیادہ فریٹ اور پارسل ٹریفک (ٹن میں) حاصل کرنے کا کریڈٹ حاصل ہے۔ انہوں نے نان کرایہ، اسکریپ کی فروخت اور ٹکٹوں کی بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم کے ذریعے آمدنی میں ریکارڈ بہتری بھی کی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں ایئر کنڈیشنڈ مضافاتی خدمات کی توسیع کے پیچیدہ مدے کا کامیاب آپریشن اور حل کیا ہے۔ ان کے دور میں، سنٹرل ریلوے نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل اورکمیشننگ میں بڑے پیمانے پر بہتری لائی اور ممبئی میں دیوا اور تھانے کے درمیان طویل انتظار کی 5ویں اور 6ویں لائنوں کو شروع کیا۔
مسٹرلاہوٹی نے لکھنؤ میں شمالی ریلوے میں ڈویژنل ریلوے مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے بھیڑ بھاڑ والے غازی آباد-پریاگ راج-ڈی ڈی یو روٹ کے متبادل کے طور پر لکھنؤ-وارانسی-ڈی ڈی یو روٹ پر مال برداری کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے۔ انہوں نے لکھنؤ ڈویژن کے اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولیات اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی کام کیا۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جن میں دیرینہ رکاوٹوں کو دور کرنا بھی شامل ہے اور ٹریفک میں مستقبل میں اضافے کے لیے نیٹ ورک کی صلاحیت کو بڑھانے کے اہم کاموں کی منظوری کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا۔
شمالی ریلوے میں چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر (تعمیراتی) اور چیف انجینئر (تعمیرات) کے طور پرمسٹر لاہوٹی نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے نئی لائنیںِ، ٹریک کو دوگنا کرنا، ملٹی ٹریکنگ، یارڈ ریماڈیلنگ، اہم پلوں، اسٹیشن کی تعمیر وغیرہ کے کئی کاموں کو حل کیا۔ دہلی میں ‘آنند وہار ٹرمینل’ اور نئی دہلی اسٹیشن کے مشہور ‘اجمیری گیٹ’ سائیڈ اسٹیشن کی عمارت کی منصوبہ بندی اور تعمیر انہیں کے ذریعہ کی گئی ہے۔ وہ ایک عالمی معیار کے اسٹیشن کے طور پر نئی دہلی اسٹیشن کی تعمیر نو اور تجارتی ترقی کی منصوبہ بندی سے بھی وابستہ تھے۔
ریلوے بورڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران مسٹر لاہوٹی نے خاص طورپر آپریشن کی رفتار میں اضافہ کرنے اور ہائی ایکسل لیڈ کی ڈھلائی کے لئے حفاظت، بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال، بحالی اور مستقل روٹ کی اپ گریڈیشن سے متعلق کئی پالیسیاں اور اسکیموں کی پہل کی۔ انہوں نے ٹریک کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین مشینوں کے ساتھ ٹریک کی دیکھ بھال کی مکمل میکانائزیشن کے لیے ایک جامع ماسٹر پلان تیار کیا اور اس پر عمل درآمد بھی کیا۔ مناسب تحقیق کے بعد انہوں نے معروضی بنیاد پر دیکھ بھال کا معیار وضع کیا اور ٹریک مینٹیننس آرگنائزیشن کے لیے کم لاگت مینٹیننس ماڈل تیار کرنے کی پہل کی ہے۔ انہیں انڈین ریلویز پر ریل گرائنڈنگ مینٹیننس کی تفصیلی منصوبہ بندی اور کامیاب نفاذ کاکریڈٹ بھی جاتا ہے۔

Tags: چیئرمینریلوے بورڈسی ای اولاہوٹی
ShareTweetSend
Previous Post

ودیا بالن 44 سال کی ہوگئیں

Next Post

کمرشیل گیس سلنڈرکی قیمت میں 25 روپے کااضافہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کمرشیل گیس سلنڈرکی قیمت میں 25 روپے کااضافہ

کمرشیل گیس سلنڈرکی قیمت میں 25 روپے کااضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In