جمعرات, مارچ 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

زندہ قومیں زبان و وراثت کی حفاظت کرتی ہیں:پروفیسر حکیم ظل الرحمٰن

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 12, 2023
in بزم شمال
0
زندہ قومیں زبان و وراثت کی حفاظت کرتی ہیں:پروفیسر حکیم ظل الرحمٰن
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ: زندہ قومیں زبان و وراثت کی حفاظت کرتی ہیں۔ کوئی بھی زبان محض زبان نہیں ہوتی بلکہ اس میں زمان و مکان ، تہذیت و ماحول اس میں شامل ہوتا ہے۔ جسے اردو نہ آئے اس کا مطلب وہ ہماری تاریخ اور بزرگوں کے کارنامے سے واقف نہیں ہے ، ساتھ ہی اردو سے ناواقف افراد کی ساتویں نسل کے اسلام پر باقی نہ رہنے کا بھی امکان ہے۔ یہودیوں نے چودہ سو سال تک گھروں میں عبرانی زبان کو زندہ رکھا، جبکہ ستر برس گزرنے پر اردو سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں ، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ یہ باتیں پدم شری پروفیسر حکیم ظل الرحمٰن نے کہیں۔ شہر آنے پر ایک ہوٹل میں ان کے اعزازمیں نیشنل یونانی ڈاکٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن (نْڈوا ) کے تحت تقریب منعقد ہوئی۔
پروفیسر ظل الرحمٰن نے کہا کہ طب یونانی ہمارے اکابرین کا بڑا قیمتی سرمایہ ہے۔ تین سو سال کی جدوجہد کے بعد طب یونانی کے سرمایہ کو عربی و فارسی اردو میں منتقل کیا جاسکا ہے،لیکن افسوس کہ اردو والے ہی یونانی کو اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سرمایہ کی حفاظت کریں، کیونکہ اہل مغرب نے بھی ہمارے اطبا ء سے بڑا استفادہ کیا اور ہم ان سے غافل ہیں۔ انہوں نے یونانی ڈاکٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔ ، فخر سے کہیں کہ ہم یونانی ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے طب یونانی کی یونان سے شروعات ہونے کو غلط بتایا۔ انہوں نے کہا کہ طب یونانی ۵ہزارسال قبل مسیح ہوئی تھی ، اس کے شواہد بھی موجود ہیں۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ عربوں نے اسے یونان سے لیا تھا ، اس لئے اسے اسی نام سے موسوم کیا۔ انہوں نے کہاکہ لکھنؤ طب یونانی کا مرکز رہا ہے ، یہاں اسے خصوصی امتیاز حاصل رہا ہے ، اسلئے اہل لکھنؤ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ حکیم ظل الرحمٰن نیڈاکٹر اشفاق کے سوال کے جواب میں نیٹ سے اردو ختم کئے جانے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔
مہمان خصوصی پروفیسر علی عباس مہدی وائس چانسلر ایرا میڈیکل یونیورسٹی نے طب یونانی کی بہتر مشتہری و عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ طب یونانی کا بہت بڑا اور قیمتی ذخیرہ ہے۔ بند کمرے میں بیٹھ کر کام کرنے کا دور نہیں رہ گیا، نکل کر باہر آئیں اور دیگر طریقہ علاج کے لوگوں کے ساتھ مل کر ریسرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونانی کا مستقبل بہت روشن ہے، بشرطیکہ موجودہ وسائل کا بہتر استعمال کیا جائے۔ سماجی کارکن محمد خالد نے ایرا میڈیکل کالج میں یونانی اوپی ڈی شروع کرنے کی جانب توجہ دلائی تو انہوں نے اس کو تسلیم کرلیا۔
نڈوا کے صدر ڈاکٹر معید احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ طب یونانی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ یونانی کی فارماسیٹیکل کمپنی میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔ متعدد کلینک میں یونانی کی اوپی ڈی چل رہی ہیں۔ نڈوا کے سرپرست ڈاکٹر حسان نگرامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااور پدم شری پروفیسر حکیم ظل الرحمٰن کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ نڈوا کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس اشرف نے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجتبیٰ عثمانی ، ڈاکٹر علاء الدین ، ڈاکٹر محمد رئیس، ڈاکٹر ناظر عباس، ڈی او یونانی ڈاکٹر سراج احمد، یونانی اسکالرس ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عامر جمال ، ڈاکٹر ظہیر قدوائی ، بی یو ایم ایس ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے ڈاکٹر انیس ، ڈاکٹر نیاز ، آیوش ڈاکٹر ویلفیئر ایسو سی ایشن کے ڈاکٹر توقیر رضا، ڈاکٹر محفوظ ، ڈاکٹر عالم حسین سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

Tags: اردوپروفیسر حکیم ظل الرحمٰننیشنل یونانی ڈاکٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن
ShareTweetSend
Previous Post

ساہتیہ اکادمی کی نوتشکیل شدہ جنرل کونسل کی میٹنگ

Next Post

مخدوم اشرف عربک ا سکول میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مخدوم اشرف عربک ا سکول میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مخدوم اشرف عربک ا سکول میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In