پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

لکھنؤ ہائی کورٹ سے حکیم طارق قاسمی کی ضمانت منظور

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 23, 2023
in خاص خبریں
0
لکھنؤ ہائی کورٹ سے حکیم طارق قاسمی کی ضمانت منظور
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:بارہ بنکی سیشن عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے حکیم طارق قاسمی کی آج لکھنؤ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کرلی ہے، سال 2015 میں حکیم طارق قاسمی کو سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، عمر قید کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی جسے عدالت نے 2015 میں ہی سماعت کے لیئے قبول کرلیا تھا، اپیل پرسماعت نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست داخل کی گئی تھی جسے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس عطاء الرحمن مسعودی اور جسٹس سروج یادو نے منظور کرلی۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ نے گذشتہ کل ضمانت عرضداشت پر حتمی بحث شروع کی تھی جس کا آج اختتام ہوا، دوران بحث سینئر ایڈوکیٹ نے دو رکنی بینچ کو بتایا کہ22/ دسمبر 2007کو شام میں چھ بج کر20/منٹ پر وشوناتھ ہوٹل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے تین ڈیٹونیٹر اور سوا کلو آر ڈی ایکس ضبط کیئے جانے کا دعوی جو تحقیقاتی دستوں نے کیا تھا اس وقت طارق قاسمی وہاں موجود نہیں تھا نیزاس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے حرکت الجہاد الاسلامی نامی مبینہ دہشت گرد تنظیم کے ارکان کو اسلحہ اور آر ڈی ایکس پہنچایا تھا اور وہ ممنوعہ تنظیم کا ایک متحرک رکن ہے۔حالانکہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن کچھ سرکاری گواہوں کے بیانات کو اہمیت دیتے ہوئے سیشن عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا دی تھی جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم 2007 سے سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور ملزم کی اپیل ہائی کورٹ میں 2015 / سے التواء کا شکار ہے لہذا ملز م کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔آئی بی سنگھ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے بنائے گئے نمیش کمیشن نے خود ملزم طارق قاسمی کو تمام الزامات سے بری کیا تھا، کمیشن کی سفارشات کو درکنار کرتے ہوئے سیشن عدالت نے حکیم طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
سینئر ایڈوکیٹ نے دو رکنی بینچ کو مزید بتایا کہ بارہ بنکی بم دھماکوں سے دس دن قبل ہی ملزم پولس تحویل میں تھا لہذا پولس نے طارق قاسمی کو ایک منظم سازش کے تحت اس مقدمہ میں ماخوذ کیا ہے۔ملزم طارق قاسمی کی ضمانت پر رہائی کی سرکاری وکیل نے سخت لفظوں میں مخالفت کی اور کہا کہ ملزم سنگین الزامات کے تحت عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے لہذا ملزم کو ضمانت پرر ہا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کی اپیل پر حتمی بحث کے احکامات عدالت جاری کرسکتی ہے۔
فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے حکیم طارق قاسمی کو بارہ بنکی مقدمہ میں مشروط ضمانت پرر ہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی معاونت ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد اور ایڈوکیٹ فرقان خان نے کی۔
اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہاکہ حالانکہ فی الحال حکیم طارق قاسمی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ ابھی انہیں لکھنؤ اور فیض آباد مقدمات میں ضمانت ملنا باقی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے فیصلے کا مثبت اثر فیض آباد اور لکھنؤ مقدمات پر پڑے گا اور ان مقدمات میں سے ملزم کو ضمانت ملے اس کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تینو ں مقدمات میں حکیم طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا ملی جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی ہے جو سماعت کے لیئے منظور ہوچکی ہے لیکن التواء کا شکار ہے۔اس مقدمہ میں حکیم طارق قاسمی کے ساتھ خالد مجاہد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، پولس تحویل میں خالد مجالد کی مشتبہ موت کے بعد مقدمہ صرف طارق قاسمی کے خلاف چلا جس کے دوران اسے نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Tags: حکیم طارق قاسمیعمر قیدلکھنؤ ہائی کورٹ
ShareTweetSend
Previous Post

رمضان المبارک میں اللہ کی راہ میں خرچ کریں:قاری فیصل قاسمی

Next Post

سیرت کوئز جلسہ تقسیم انعامات کامیابی سے ہم کنار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سیرت کوئز جلسہ تقسیم انعامات کامیابی سے ہم کنار

سیرت کوئز جلسہ تقسیم انعامات کامیابی سے ہم کنار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In