دیوبند(دانیال خان) شری تری پور ما ں بالا سندری مندر کے احاطے میں واقع شری ہنومان دھام مندر میں برہمن سماج کے لوگوں نے شہید منگل پانڈے کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس دوران مقررین نے نوجوانوں کو منگل پانڈے کے نقش قدم پر چلنے، منشیات سے دور رہنے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی،منگل پانڈے کی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منوج بھاردواج اور پروین شرما نے کہا کہ منگل پانڈے نے انگریزوں کے دئے چربی لگے کارتوسوں کو استعمال کرنے سے انکار کر دیاتھا، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد تمام ہندو مسلمانوں نے ہتھیار استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔روہت کوشک نے کہا کہ منگل پانڈے 19 جولائی 1827 کو اتر پردیش کے ضلع بلیا میں پیدا ہوئے، انہیں انگریزوں سے بغاوت کرنے کے لئے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔8اپریل1857کی صبح انہیں پٹھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا تھا۔ پروگرام میں پرنس کوشک، ساون شرما رنکھنڈی، موہت شرما، سنیل کمار، آرین شرما، آچاریہ واسودیو،بھاردواج،پنکج شرما، امن مشرا، وشال شرما، منجیت شرما شملانہ، شبھم، لکشمن اورسنجے وغیرہ موجود تھے۔