ممبئی (یواین آئی) عروس البلاد ممبئی کے جنوبی تجارتی اور دفتر علاقے میں واقع مشہور فیشن اسٹریٹ جل کر تباہ ہوگئی ہے،فائر بریگیڈ کو واقعے کے بارے میں الرٹ کیے جانے کے بعد، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔
فائر بریگیڈ اہلکار کے مطابق دوپہر ایک بجے ایک دکان میں آگ لگی اور اس نے دوسری دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثے پر پہنچ گیا اور آگ پر پندرہ منٹ پر قابو پالیا گیا ۔
واضح رہے کہ مہاتماگاندھی روڈ پرفٹ پاتھ پر ملبوسات کی ان عارضی دکانوں میں سے دس مکمل طور پر تباہی ہوچکی ہیں جوکہ فلورافاونٹن اور میٹروسنیما دھوبی تلاب کے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر بنائی گئی ہے،جن کو میونسپل کارپوریشن نے عدالتی اور قانونی لڑائی کے بعد اجازت دی تھی۔تب سے اس فٹ پاتھ پر واقع دکانوں کا نام فیشن اسٹریٹ پڑگیا ہے۔ان دکانوں کے مالکان اور عملے کی اکثریت کا تعلق اقلیتی فرقے سے ہے اور عدالت ان کو اس انسان سڑک کے جس کا نام مہاتما گاندھی روڈ(ایم جی روڈ) ہے ،اسٹالز نما دکانوں میں کاروبار کی اجازت دی تھی۔جس نے اس ویران سڑک کی رونق دوبالا کردی ہے۔سستے اور نئے فیشن کے ملبوسات عام دستیاب ہیں اور ملبارہل،پالی ہل ،باندرہ اور دیگر امیر علاقوں کی خواتین بھی یہیں سے ملبوسات خریدتی ہیں۔
حکام نے یقین دلایا ہے کہ واقعی میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور جلدہی ان کی مرمت کردی جائے گی۔
یواین آئی – اے اے اے