اتوار, فروری 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ایم ڈی ایچ اورایوریسٹ پرامریکہ میں لگ سکتی ہے پابندی!

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 28, 2024
in خاص خبریں
0
ایم ڈی ایچ اورایوریسٹ پرامریکہ میں لگ سکتی ہے پابندی!
0
SHARES
55
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی مصالحہ جات بنانے والی دومشہورہندوستانی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اورایوریسٹ کی کوالٹی کا جائزہ لے رہی ہے جس میں مبینہ طور پر کینسر پیدا کرنے والے مواد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین کمپنی ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کی مصنوعات میں ایسی کیڑے مار ادویات کی موجودگی کا علم ہوا ہے جو کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

ان معلومات کی بنیاد پر ہانگ کانگ نے ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کمپنی کے چند پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد امریکی اتھارٹی بھی اس حوالے سے معلومات اکھٹی کر رہی ہے اور اب یہ خبر بھی ہے کہ امریکہ ان دونوں کمپنیوں کے بعض مصالحوں پر پابندی عائد کرسکتا ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ان رپورٹس کا ہمیں علم ہے اور اس حوالے سے اضافی معلومات جمع کر رہے ہیں۔‘

ہانگ کانگ نے رواں ماہ ایم ڈی ایچ کے تین اقسام کے مصالحہ جات اور ایوریسٹ کمپنی کے مچھلی کے سالن والے مِکس مصالحے کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔
سنگاپور نے ایوریسٹ کمپنی کے مصالحہ جات کا آرڈر یہ کہتے ہوئے واپس کر دیا کہ اس میں ایتھلین آکسائیڈ زیادہ مقدار میں موجود ہے جو انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں اور زیادہ عرصے تک استعمال سے کینسر ہونے کا خطرہ ہے۔روئٹرز کے پوچھنے پر انڈین کمپنی ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم ایوریسٹ کا کہنا ہے کہ اس کے مصالحے استعمال کے لیے محفوظ ہیں جبکہ ایم ڈی ایچ کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مصالحہ جات کی کمپنی ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کا شمار انڈیا کے مشہور برانڈز میں ہوتا ہے جس کی مصنوعات یورپ، ایشیا اور شمالی امریکہ میں بھی فروخت ہوتی ہیں۔
ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے پابندی کے بعد اب انڈیا کی ریگولیٹری اتھارٹی بھی ان کمپنیوں کی مصنوعات کی کوالٹی کا جائزہ لے رہی ہے۔

Tags: امریکہامریکی اتھارٹیایم ڈی ایچایوریسٹمصالحہ جات
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں پھر بڑا مظاہرہ

Next Post

بی جے پی کو کھوکھلے وعدوں کے لیے معافی مانگنی چاہیے: تیجسوی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آرجے ڈی لیڈروں کیلئے تیجسوی نے جاری کیا گائیڈلائن

بی جے پی کو کھوکھلے وعدوں کے لیے معافی مانگنی چاہیے: تیجسوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In