پیر, جون 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مودی حکومت نے 100 کروڑ روپے کا فوجی بھرتی گھپلہ کیا: کانگریس

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 2, 2024
in دیار وطن
0
مودی حکومت نے 100 کروڑ روپے کا فوجی بھرتی گھپلہ کیا: کانگریس
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) کانگریس نے مودی حکومت پر فوج کی بھرتی میں 100 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ‘اگنی پتھ یوجنا’ کے آنے سے قبل فوج میں بھرتی کے لیے منتخب کیے گئے 1.5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو فوری طور پر جوائننگ دی جائے۔کانگریس کے سابق فوجی محکمہ کے قومی صدر کرنل (ریٹائرڈ) روہت چودھری نے منگل کو نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے متعارف ہونے سے پہلے فوج، فضائیہ اور بحریہ میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن اگنی پتھ اسکیم کے آغاز کے بعد مودی حکومت نے ان کے خواب چکنا چور کردیئے۔ منتخب ہونے کے باوجود مودی حکومت کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو جوائننگ لیٹر نہیں دیا گیا۔ سات ہزار نوجوان فضائیہ میں اپنے جوائننگ لیٹر کا انتظار کرتے رہے لیکن انہیں لیٹر نہیں دیا گیا۔ اسی طرح فوج میں ڈھائی ہزار نرسنگ اسسٹنٹس کو ملک کی خدمت کا موقع نہیں دیا گیا۔

हमारी मांग है-

• आर्मी-एयरफोर्स की जिन 100 भर्तियों में 1.5 लाख से ज्यादा बच्चे सलेक्ट किए गए थे, उन्हें तुरंत जॉइनिंग दी जाए।

• भर्ती फीस के नाम पर जो 100 करोड़ रुपए से ज्यादा पैसा इकट्ठा किया गया है, देश को उसका हिसाब दिया जाए।

• 64 युवाओं की आत्महत्या का जिम्मेदार कौन… pic.twitter.com/7N9JiNdGYn

— Congress (@INCIndia) January 2, 2024


کرنل چودھری نے کہا کہ فوج میں سال 2019، 2020، 2021 میں تقریباً 97 بھرتیاں منسوخ کی گئیں۔ درخواست گزاروں سے فی فارم 250 روپے لیے گئے۔ فارم فیس کے نام پر 50 لاکھ سے زیادہ بچوں سے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لی گئی۔ یہ مودی حکومت کا 100 کروڑ روپے کا بھرتی گھپلہ ہے۔ بھرتی کی فیس کے نام پر جمع کیے گئے 100 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے کا حساب ملک کو دیا جائے۔سابق آرمی چیف ایم ایم نروانے کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کرنل روہت چودھری نے کہا کہ سابق آرمی چیف ایم ایم نروانے نے خود اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ‘اگنی پتھ پلان’ فوجوں کے لیے ایک چونکا دینے والا منصوبہ تھا۔ سابق چیف ایم ایم نروانے کے مطابق یہ ان کی مانگی ہوئی اسکیم نہیں تھی ۔
کرنل روہت چودھری نے کہا کہ کئی پرانے کاغذات ہیں، جن میں درج ہے کہ بھرتی میں لاکھوں نوجوانوں نے حصہ لیا اور کئی ہزار کو منتخب بھی کیا گیا۔ انہوں نے اپنے مطالبے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی لیکن ان بچوں کو کوئی احترام نہیں ملا لیکن ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی نے ان نوجوانوں سے ملاقات کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ہم آپ کا مسئلہ سڑکوں سے پارلیمنٹ تک اٹھائیں گے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بہار کے چمپارن سے کچھ نوجوان 1100 کلومیٹر پیدل چل کر دہلی پہنچے تو عوامی لیڈر راہل گاندھی نے ان سے ملاقات کی۔ یہ نوجوان اپنی جوائننگ کی درخواست کر رہے ہیں۔
کرنل روہت چودھری نے بتایا کہ 64 سے زائد نوجوانوں نے ان کے تشدد سے خودکشی بھی کرلی۔ ایک آر ٹی آئی سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2022 سے مارچ 2023 تک 34 لاکھ نوجوانوں نے بھرتی کے عمل میں حصہ لیا، لیکن بعد میں یہ تعداد گھٹ کر صرف دس لاکھ رہ گئی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان اگنی پتھ اسکیم کو پسند نہیں کرتے۔
کرنل روہت چودھری نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ملک کے نوجوانوں، فوج اور ملک کے سیکورٹی نظام کے لیے بہت خطرناک اور مہلک ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے ملک کی سیکورٹی کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔

Tags: اگنی پتھ یوجنابھرتیروہت چودھریفوجمودی حکومت
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلی ہے اور چلتی رہے گی: غلام احمد میر

Next Post

لبنان میں اسرائیل کا ڈرون اٹیک، حماس لیڈر صالح العاروری شہید

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
لبنان میں اسرائیل کا ڈرون اٹیک، حماس لیڈر صالح العاروری شہید

لبنان میں اسرائیل کا ڈرون اٹیک، حماس لیڈر صالح العاروری شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In