بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 13, 2023
in خاص خبریں
0
مودی نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

‘‘عالمی سطح پر غیر موافق حالات کے درمیان ہندوستان کی ترقی اور لچک‘‘ کے موضوع پر تبادلہ خیال

نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں نیتی آیوگ میں ممتاز ماہرین اقتصادیات اور ماہرین کے ساتھ ایک خصوصی طور پر منعقدہ میٹنگ میں حصہ لیا اور چیلنج بھرے عالمی ماحول میں ہندوستانی معیشت کی ترقی اور مضبوطی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے بعد جاری کردہ نیتی آیوگ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے، ’’یہ بات چیت عالمی سطح پر غیر موافق حالات کے درمیان ہندوستان کی ترقی اور لچک‘‘کے موضوع پرتھی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ خطرات موجود تھے” تاہم ابھرتا ہوا عالمی ماحول، ڈیجیٹلائزیشن، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اورزراعت جیسے شعبوں میں نئے اورمتنوع مواقع فراہم کرتا ہے۔ ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے کہا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کو ہم آہنگی سے فائدہ اٹھانے اور بلیک سے ہٹ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے انڈیا ڈیجیٹل کی کامیابی کی اور ملک بھر میں فن ٹیک کو تیزی سے اپنائے جانے اور اس میں شامل پیشرفت اور ترقی کے امکانات کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے ناری شکتی کو ہندوستان کی ترقی کے ایک کلیدی محرک کے طور پراجاگر کیا اور زور دیا کہ وہ افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو مزید فعال اورفروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ رواں موٹے اناج کے بین الاقوامی سال میں وزیراعظم نے دیہی اور زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت اوران کی خصوصیات مثلاً کاربن نیوٹرل، قدرتی کاشتکاری کے لیے سازگار اور غذائیت کا سستا ذریعہ ہونے کے پیش نظر موٹے اناج کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ غورطلب ہے اقوام متحدہ نے سال 2023 کو میلیٹس کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔
نیتی آیوگ کی ریلیز میں کہاگیا ہے کہ میٹنگ کے شرکاء نے ان طورطریقوں پر عملی اقدامات کی پیشکش کی جن سے ہندوستان اپنی ترقی کی رفتار کوسمجھداری سے برقرار رکھ سکتا ہے۔ زراعت سے لے کر مینوفیکچرنگ تک مختلف موضوعات پر وزیراعظم کے ساتھ خیالات اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق میٹنگ میں اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بنیادی طور پر عالمی سطح پر نا موافق حالات جاری رہنے کا امکان ہے، ایسے میں ہندوستان کی لچک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سفارشات بھی شیئر کی گئیں۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ اپنی لچک کی وجہ سے ہندوستان عالمی سطح پر ہنگامہ خیز حالات میں ایک روشن مقام کے طور پرابھرا ہے۔ یہ تجویز کیا گیا کہ تمام شعبوں میں ہمہ گیر ترقی کے ذریعے اس بنیاد پر ازسرنو ترقی پر زوردینے کی ضرورت ہوگی۔وزیراعظم نے ماہرین اقتصادیات کا ان کے خیالات کے لیے شکریہ ادا کیا اوران سے اپنے انقلابی خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے قوم کی ترقی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔میٹنگ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی (آزادانہ چارج) اندرجیت سنگھ، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹرسمن بیری اورمتعدد سینئر افسران بھی موجودتھے۔ میٹنگ میں شنکر آچاریہ، شمیکا روی اوراشوک گلاٹی نیز کئی دیگر ماہراقتصایات نے شرکت کی۔

Tags: کل جماعتی میٹنگماہرین اقتصادیاتمودی
ShareTweetSend
Previous Post

مہاراشٹرمیں خوفناک سڑک حادثہ،10افراد ہلاک

Next Post

ہندوستان نے اسپین کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہندوستان نے اسپین کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کیا

ہندوستان نے اسپین کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In