نئی دہلی، 01 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کے خاتمے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ آسام سے مہاراشٹر تک بدعنوانوں کے لیے سرخ قالین بچھا رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، "وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ بدعنوانی سے لڑ رہے ہیں لیکن وہ خود آسام سے مہاراشٹر تک بدعنوانی کی فرنچائز بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے جسے جتنا بڑا بدعنوان شخص کہا، اس کے لیے بی جے پی کے دفتر میں اتنا ہی بڑا سرخ قالین بچھاکر اسے خوش آمدید کہا۔”
انہوں نے کہا، "ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی جیسے اداروں کو ‘ریکوری ایجنٹ’ بنا کر چندہ کا کاروبار کر رہی بی جے پی اب بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی ہے۔ مودی حکومت کا مطلب صرف بدعنوان لوگوں کی ‘سیکورٹی کی گارنٹی’ ہے۔”