بیدرمحمدامین نواز)۔آج محمدآباد بیدر عیدگاہ (سنی) انتظامی کمیٹی کا جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اجلاس کا آغاز مولانا جاوید احمدنظامی امام و خطیب موتی مسجد (کالی مسجد) بیدر کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا۔حافظ عبدالحکیم ممبر عیدگاہ ہذا نے تمام شرکائے سے مفید مشوروں دینے اور اجلاس کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی درخواست کی۔جناب سید مبشر علی عرف ابو جنرل سکریٹری عیدگا ہذا انتظامی کمیٹی نے کمیٹی کے ایک سالہ تفصیل شرکائے اجلاس کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ کمیٹی نے مالیاتی سال برائے2021-22کا آڈٹ کروایا اور کمیٹی نے3,17,769روپیے بصورت پراپرٹی ٹیکس کے سال2022-23کے تحت مجلس بلدیہ میں جمع کیا اور وقف کنٹریبیوشن فنڈ1,86,761روپیے کو برائے سال2021-22بیدر وقف دفتر میں جمع کیا اور عیدگاہ کے ثمرہ کی رقم 14,000روپیے وصول ہوئی ۔عیدگاہ شاپنگ کاملیکس کی آمدنی برائے سال2022-23۔32,61,180روپیے وصول کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ عیدگاہ کا خرچ برائے سال 2022-23ماہ فروری 2023تک27,63,436روپیے خرچ ہوئے۔ جو مذکورہ بالا عیدگاہ کی نئی کمیٹی نے چارج حاصل کیا تب بیالنس برائے سال2021-22۔47,89,311روپیے تھا ۔اور 2022-23میں عیدگاہ کے پاس بنگ بیالنس 68,20,681روپیے سلک موجود ہے۔جناب سید مبشر علی عرف ابو نے اس موقع پر عیدگاہ بیدرکے مُختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی اور زیرِ تعمیر کاموں کا ذکر کیا ۔اور مذکورہ بالا عیدگاہ کیلئے خدمات انجام دینے والے مرحومین الحاج سید شاہ مظفر حسینی مرحوم متولی خطیب عیدگاہ بیدر ،جناب الحاج محمد سلیم الدین عرف سلم سیٹھ مرحوم،جناب الحاج محمد نصیر الدین مرحوم،جناب الحاج محمد عبدالجبار ایڈوکیٹ مرحوم،جناب قیصر رحمن مرحوم،جناب الحاج محمد عزیز قریشی مرحوم،جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ مرحوم،جناب محمد سراج الدین انجینئر مرحوم،جناب مرزا امام بیب صاحب مرحوم،جناب اختر محی الدین انجینئر مرحوم ‘جناب سید ذوالفقار ہاشمی مرحوم سابق رکن اسمبلی بیدر ، و دیگر جمیع اراکین و عہدیداران کو خرفاجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان مرحومین نے عیدگاہ بیدر کو ترقی کو منزلوں پر پہنچایا ۔انھوں نے کہا کہ یہ عظیم عیدگاہ 8ایکڑ23گنٹے اراضی پر مشتمل ہے جن کے تحت 106ملگیات اور ایک مسجد قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر 16منتخبہ اراکین عیدگاہ کے نام اور نامزد کردہ پانچ ارکینِ عیدگاہ کے ناموں کو پڑھ کر سنایا گیا ۔اور عہدیداروں کے نام اس طرح بتائے گئے صدر عیدگا ہ کمیٹی جناب محمد جواد ، نائب صدر اول جناب محمد نثار احمد ،نائن صدر دوم جناب محمد سمیر الدین ،جنرل سکریٹری جناب سید مبشر علی ابو ،خازن جناب محمد فیاض احمد ہیں۔اس موقع پر شرکائے اجلاس نے مُختلف مشوروں اور سوالات کمیٹی ہذا کے ذمہ داروں سے کئے جس کا جواب صدر عیدگاہ کمیٹی جناب محمد جواد احمد نے دیا۔اور تمام شرکائے اجلاس سے کہا کہ آپ کے مشوروں کو باضابطہ تحریر کیا گیا ہے ۔ان شاء اللہ اس پر غور و خوص کرتے ہوئے عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔جناب محمد نثار احمد نائب صدر اول عیدگاہ ہذا کمیٹی نے تما م شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور حافظ عبدالحکیم صاحب کی دعاپر جنرل باڈی اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔