پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

قومیں حوصلوں سے ترقی کرتی ہیں: مولانا فضل الرحیم مجددی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 21, 2024
in دیارِ ملت
0
قومیں حوصلوں سے ترقی کرتی ہیں: مولانا فضل الرحیم مجددی
0
SHARES
47
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی ہلی/جے پور، 21مئی(یو این آئی) مسلمانوں سے جوش و خروش، عزم اور حوصلوں کے ساتھ تعلیم کے میدان میں سرگرم رول ادا کرنے اور اپنے اندر حوصلہ پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اورجامعۃالہدایہ جے پور کے سربراہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ قومیں حوصلوں سے ترقی کے منازل طے کرتی ہیں۔یہ بات انہوں نے امام ربانی سینئر سیکنڈری اسکول جے پور کی شاندار کارکردگی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ امام ربانی سینئر سیکنڈری انگلش میڈیم اسکول کے بارہویں کے بچوں نے بہت ہی شاندار نتائج کامظاہرہ کیا ہے۔ علماغوری نے سائنس میں 95.80اور صوفیہ قریشی نے 93.80، آفرین مرزا نے 93.20، بشری فریشی نے 88.20اور تہذیب نے 88 فیصد نمبر لاکر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح کامرس میں حفظ الرحیم نے 85.80، محمد شہزان نے 84.20،عروج نے 84.20، علینا حیات 81.40اور کلثوم نے 80.40 نمبرات حاصل کئے۔ اسی طرح آرٹس میں بھی یسری ناز نے 88.20،حورین مصوری88.20، رمشہ صالحہ 83.20، اقرا اختر 82 فیصد نمبر حاصل کئے۔بہتر کارکردگی یہ ہے کہ اسکول نے صد فیصد نتائج حاصل کئے ہیں اور 70 فیصد طلبہ اول نمبر سے جب کہ 30فیصد دوم درجے سے پاس ہوئے ہیں۔

عبدالرحیم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین اور امام ربانی گروپ آف اسکول کے سربراہ مولانا مجددی نے اگلے سیشن سے امام ربانی کالج بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ مند قوم کسی رکاوٹ کا پروا نہیں کرتی بلکہ ہر رکاوٹ اور پریشانی کو حوصلوں سے دور کرتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ وہی قوم مہذب اور ترقی یافتہ ہوتی ہیں جو اپنی تہذیب و شعار کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔مسلمانوں کے شاندارماضی اورعلمی تابناکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وہ تھا جب برطانیہ شاہ جارج ثانی اپنی بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے مسلمانوں کے ادارے میں بھیجتے تھے اور مسلمانوں کے اداروں میں تعلیم دلانے کے خواہش مند ہوتے تھے لیکن مسلمانوں میں تعلیمی زوال کا یہ عالم ہے کہ ان کے پاس اعلی معیار کا کوئی ادارہ نہیں ہے اوراپنے بچوں کی تعلیم کے لئے غیروں کے ادارے میں بھیجنے پرمجبور ہیں جس کی وجہ سے کئی طرح کی روح فرسا خبریں سامنے آتی ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کے موجودہ رویہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مغرب اور یوروپ کی غلامی کرناباعث فخر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علمی احتساب کئے بغیرہم کسی میدان میں ترقی نہیں کرسکتے۔ ساتھ انہوں نے اسکول میں بہترین نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان 42ہزار روپے کے انعامات بھی تقسیم کئے۔

عبدالرحیم ایجوکیشنل ٹرسٹ کی وائس چیرمین ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ نے مولانا فضل الرحیم کے حوصلوں کی اڑان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک شخص اتنے ادارے قائم کرسکتا ہے تو پورا معاشرہ مل کر کتنے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم کی تعلیمی زبوں حالی لائق صد افسوس ہے جس کی ابتدا اقرا سے ہوئی ہو۔ اسکول کے سکریٹری اور پرنسپل ڈاکٹر محمد شعیب نے بہترین کارکردگی پر بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار نتائج بچوں، والدین اور اساتذہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ کامیابی شور مچانے لگے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک آپ کی مخالفت نہیں ہوگی آپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔

مولانا شرف عالم قاسمی نے اسکول کی کارکردگی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحیم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس میں مولانا کی انتھک جدوجہد محنت شامل ہے جس کی وجہ اسکول کی کارکردگی شاندار رہی۔معروف سماجی کارکن نعیم علیانہ نے بچوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بچے، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت شامل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے طالبات سے مخاطب ہوئے کہا کہ آپ کا عمل دوسروں کے لئے مثال بننا چاہئے نہ کہ آپ کے عمل سے والدین لڑکیوں کو تعلیم دینا ترک کردیں۔ مولانا شرف عالم قاسمی، الیاس قریشی، نعیم علیانہ اور مولانا عطاء الرحیم کے ہاتھوں بچوں کو ٹرافی اور سرٹی فیکٹ تقسیم کی گئی۔اہم شرکا میں مولانا حبیب الرحیم مجددی، مولانا شمشاد ندوی قاضی شریعت دارالقضا مسلم پرسنل لا بورڈ اور شہر کے عمائدین شامل تھے۔

Tags: اپیلامام ربانی سینئر سیکنڈری انگلش میڈیم اسکولتعلیمجامعۃالہدایہحوصلہمولانا فضل الرحیم مجددی
ShareTweetSend
Previous Post

دونوں ہاتھوں سے معذورغوث شیخ نے پیروں کی انگلیوں سے پیپر لکھ کر حاصل کیے 78 فیصد نمبر

Next Post

خواتین کو بااختیار بنانے کا کام کریں گے:مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرپشن، ذات پات اور فرقہ پرستی کےلئے کوئی جگہ نہیں: وزیر اعظم

خواتین کو بااختیار بنانے کا کام کریں گے:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In